براؤں شریف/سدھارتھ نگر: 19 فروری، ہماری آواز (نامہ نگار) ہندوستان کی سرزمین بھی کتنی لائق تکریم و تعظیم ہے کہ یہاں پہ اللہ والوں کے فیض قدوم سے شمع اسلام فروزاں ہوئی اور ان کے نقش پا کی برکت سے اس شمع کی روشنی ہر چہار سمت پھیلی ان مقدس ہستیوں میں داعی اسلام ۔خانوادہ مولائے کائنات۔حضور شعیب الاولیاء کے لخت جگر ۔خانقاہ یارعلویہ کے بہار جاوداں ۔ شیخ طریقت مظہر شعیب الاولیاء حضرت علامہ الحاج الشاہ ۔محمد صدیق احمد صاحب قبلہ قادری ۔چشتی ۔یارعلوی سابق سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ وناظم اعلیٰ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براوں شریف کا سالانہ یک روزہ عرس مقدس 18/ رجب المرجب 1442ھ مطاںق 3/مارچ 2021ع بروز بدھ زیر سایہ محبت و سرپرستی گل گلزار یارعلویت نبیرہ مظہر شعیب الاولیاء شہزادہ مختار الاولیاء ۔مسعود ملت حضرت بابو محمد مسعود احمد رضا علوی قادری چشتی یارعلوی سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ براوں شریف میں خانقاہی روایات کے مطابق نہایت مہتم بالشان طریقے سے منعقد ہورہا ہے، جس کی تیاریاں زوروں پہ ہیں۔
اس بات کی جان کاری حضرت مولانا اسلام الدین احمد انجم فیضی (گونڈہ) نے دی، اور انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عرس مقدس میں مشائخ عظام ،علماے کرام، شعراے اسلام اور مریدین و معتقدین کثیر تعداد میں تشریف
لارہے ہیں ہیں، ساتھ ہی عوام اہل سنت سے شریک عرس ہوکر فیضان مشائخ براوں شریف سے مستفیض ہونے کی اپیل کی۔