نئی دہلی: ہماری آواز/ 23 دسمبر (پریس ریلیز) دہلی دیہات کسان بچاؤ منچ کے صدر اور کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ آج 27 دن ہوچکے ہیں جب ملک کے کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے مطالبے کے لئے بیٹھا ہے اور اس عرصے کے دوران 36 سے زیادہ کسان شہید ہوچکے ہیں ، لیکن ملک کے وزیر اعظم ان کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنا تو دور ان سے بات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔
بوانہ اسمبلی کے گاؤں قطب گڑھ میں 20 گاوں کے کسانوں کی ایک مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے وزیر اعظم کسانوں پر جوابی حملے کررہے ہیں۔
پارٹی کے لیڈران اور رکن پارلیمنٹ اس کالے قانون کے حق میں اجلاس کرہے ہیں