شعر و شاعری

انٹرنیشنل بزمِ مشق سخن کی سالگرہ، مشاعرے میں شعرا حضرات نے پیش کی اپنی اپنی فکر

کل انٹرنیشنل بزمِ مشق سخن کی سالگرہ منایا گیا جس میں منعقد مشاعرے میں شعراء حضرات نے بزم مشق سخن کے متعلق اپنی اپنی فکر پیش کی۔

مدیر اعلیٰ: علامہ اشعر نورانی پلاموی
پیشکش: شیخ عسکری رضوی بنارسی


تجھکو شہرت ملے سارے سنسار میں
ہو ترا چرچہ ہر ایک اخبار میں
کر رہا ہے یہ تسلیم دل سے دعا
اے مری دلربا بزم مشق سخن
(محمد تسلیم رضا قادری)

سارے شاعر کے لبوں پر ہے یہی اک التجا
حشر تک رہنا سلامت اے میری مشقِ سُخن
(شیخ عسکری رضوی بنارسی)

سب سے ہے تو جدا بزم مشق سخن
میں ہوں تجھ پر فدا بزم مشق سخن
(شمیم رہبر نوادوی بہار)

جس کی کرنوں سے بیشک بہت گل کھلے
تو وہ مہتاب ہے۔۔۔۔بزم مشق سخن
(شمشاد حنفی بدایونی)

ہے یہ رحمت کے لب پر تو پھولے پھلے
نظر بد نہ لگے بزم مشق سخن
(رحمت فیضی جھارکھنڈ )

التجا ۔۔۔میری شاہ مدینہ سے ہے
حشر تک تو رہے بزم مشق سخن
(اقبال احمد وافی)

ہر بشر کے ہے لب پہ یہی اک صدا
سال گرہ مبارک ہو مشق سخن
(محمد آصف رضا رفیقی)

ہو گیا سال پورا ترا آج ہی
دل مچلنے لگا بزم مشق سخن
(شاہ نیاز اختر نؔیاز (بدایوں)

یک زباں ہو کر یہ سب کہنے لگے
بزم کا اک سال پورا ہو گیا
(معین الدین کامل دربھنگوی)

ہر سو ڈنکا بجا بزم مشق سخن
سال پورا ہوا بزم مشق سخن
(خوشتر۔جامعی جھارکھنڈ)

مدح خوان مصطفیٰ کہنے لگے
بزم کا اک سال پورا ہو گیا
(نازش رانچوی)

دہر میں خوب چمکے چمکتا رہے
سب کی ہے یہ دعا بزم مشق سخن
(رہبر پلاموی شاہ پور)

بزمِ مشق سخن ہے بڑی دلربا
جس کو آئے ہوئے سال پورا ہوا
(خطاب رضا صبا پلاموی)

ہر کسی کے لب پہ ہے چرچا یہی
بزم کا اک سال پورا ہو گیا
(نوید قادری)

عاشق خیرالوری کہنے لگے
بزم کا اک سال پورا ہوگیا
(اشہر)

جنوری کی بیس سن اکیس کو
بزم کا اک سال پورا ہوگیا
(ثمرنظامی )

سال بھر میں کتنے کو بھی نعت گو شاعر کیا
اعلی حضرت کی عطا ہو بالیقیں مشق سخن
(محمد اجمل رضا امجدی)

نعت لکھنےکا موقع یوں ملتارہے
فضل رب سےسدابزم مشق سخن
(شمس محبوبی)

تجھ کو رکھے سلامت خدا حشر تک
ہے میری یہ دعا بزمِ مشقِ سخن
(محمد نسیم اختر)

حضرتِ اشعر کی محنت کے سبب
بزم کا اک سال پورا ہوگیا
( منہاج پرتاپگڑھی)

یہ کہا اشعر نے میرے دوستو
بزم کا اک سال۔۔۔۔۔ پورا ہوگیا
(یوسف منظری)

جس میں اشعر نورانی تسلیم رضا قادری رحمت فیضی شیخ عسکری رضوی بنارسی و دیگر شعراء موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے