شعر و شاعری

غزل: وصال عشق کا ہونا بہت ضروری ہے

خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان

جگر کے گھاؤ کو بھرنا بہت ضروری ہے
کبھی کبھار کا رونا بہت ضروری ہے

یہی ہے عشق جو چھپتا نہیں چھپانے سے
یہ بات اسکو بتانا بہت ضروری ہے

کبھی تو آجاؤ میرے خواب میں میری لیلٰی
کے لب سے لب کو لگانا بہت ضروری ہے

کروگے عشق تو بے چین خود کو پاؤگے
سفر کٹھن ہے سنبھلنا بہت ضروری ہے

بتا رہے ہیں مجھے تیری آنکھ کے کاجل
وصالِ عشق کا ہونا بہت ضروری ہے

کر ینگے پیار انہیں اپنی باہوں میں لےکر
یہ دل سے دل کو بھی ملنا بہت ضروری ہے

میں تیری زلف کی خوشبو پہ ہو گیا فدا
مجھے وہ زلف مہکنا بہت ضروری ہے

بڑے ہی ذوق سے فیضان نے جو غزل لکھی
عوام کو یہ سنا نا بہت ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے