منقبت

منقبت در شان حضور سید سالار مسعود غازی رحمۃ اللّٰہ علیہ

نتیجۂ فکر: عبدالمبین حاتمؔ فیضی، مہراج گنج

کَریں گے کیا بھلا ہم تذکِرہ مسعودِ غازی کا
سمجھ سے بالاتر ہے مرتبہ مسعودِ غازی کا

خدا کے دین کی خاطر لٹادی جان تک اپنی
خُدا جانے تھا کَیسا حَوصِلہ مسعودِ غازی کا

وہاں پر بارشِ اَنوار ہوتی ہے ! بحمد اللہ
کہ ہوتا ہے جہاں پر تَذکِرہ مسعودِ غازی کا

مریضو ! شہرِ بہرائچ چلو بہرِ شفا یابی
وہاں پر ہے کھُلا دارُالشِّفا مسعودِ غازی کا

یقیناً مل گئی اس کو زمانے کی شہنشاہی
زہے قسمت جسے صَدقَہ مِلا مسعودِ غازی کا

نبی کے عشق میں ہی زندگی پوری بسَر کردی
سمجھ لو تم اسی سے مرتبہ مسعودِ غازی کا

یقیناً جوشِ ایمانی بڑھے گا اس کا، جو پڑھ لے
عقیدت کی نظَر سے واقعہ مسعودِ غازی کا

خدایا ! یہ دلِ حاتم کی حسرت ہے زمانے سے
کبھی اس کوبھی تو روضہ دِکھامسعودِ غازی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے