تعلیم

مضمون نویسی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری امور

ازقلم: ابوالمتبسِّم ایاز احمد عطاری، پاکستان

جس کو لکھنے کا شوق ہے اس کے لیے مطالعہ کرنا لازمی ہے۔ آپ تقریر کریں یا تالیف۔ اس کیلئے مطالعے کے ساتھ ساتھ معلومات کا ہونا لازمی ہے۔ اب معلومات حاصل کرنے کے مختلف ذرائع ہیں:
1۔ نیٹ کے ذریعے
2۔ اخبار کے ذریعے
3۔ کتاب کے ذریعے
لہذا اپنی معلومات کو بڑھائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی بھی ضروری ہے۔ جس طرح آپ نے کھانے ، نماز ، اور دیگر کاموں کیلئے وقت خاص کیا ہوا ہے اسی طرح آپ لکھنے کیلئے بھی کوئ وقت خاص کر دیں۔

جو وقت لکھنے کیلئے خاص کیا ہے اس وقت میں آپ صرف لکھنے کا ہی کام کریں۔ اور کوئ کام نہ کریں۔ اگر وقت کی تعیین نہیں ہے تو شاید آپ ایک اچھے صحافی ، محرر نہ بن سکیں۔

لہذا وقت کی مختلف حصوں اور مختلف کاموں کیلئے اچھے انداز سے تقسیم کاری کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل پھر کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button