اشعاروغزل

تھوڑی سی شرم اور حیا مانگیں

نتیجۂ فکر: فیضان علی فیضان، پاکستان

ننگے سر کے لئے ردا مانگیں
تھوڑی سی شرم اور حیا مانگیں

چاہتوں میں بہت ضروری ہے
اپنے محبوب سے وفا مانگیں

دل سے چاہتے رہیں بزرگوں کو
آئے مشکل تو مشورہ مانگیں

لوٹ کے ملک کھا گئے رہبر
رب سے ہم نیک راہنما مانگیں

زندگی تیرا نہ بھروسہ ہے
بے وفا ہے تو تجھ سے کیا مانگیں

روزِ محشر وہ بخش دے فیضان
آؤ مل جل کے یہ دعا مانگیں

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button