شعر و شاعری

دعا: دیکھ لوں روئے مصطفیٰ یارب

ظفر پرواز گڑھواوی، جھارکھنڈ

میں گنہ گار ہوں بڑا۔۔۔۔ یارب
پھر بھی بندہ ہوں میں ترا یارب

حشر کی دھوپ ہے بہت ہی کڑی
گرمئ حشر سے۔۔۔۔۔ بچا یارب

میرے دلکی یہی۔۔۔۔ تمنا ہے
دیکھ لوں شہر۔۔ مصطفے یارب

موت کے جب قریب آجاءے
لب پہ کلمہ۔۔۔ ہو لاالہ یارب

روح جب جسم۔۔ سے نکلنے لگے
دیکھ لوں روئے مصطفیٰ یارب

تو ہی خالق ہے اور رازق بھی
دے مرے درد کی دوا یارب

حشر میں ہونہ۔۔ میری رسوائی
ساری عیبوں کو تو چھپا یارب

بعد مرنے کے یہ ظفر خاں کو
آتش نار سے۔۔۔۔ بچا یارب

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے