ازقلم: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری
علم النحو کی ایک شاخ ترکیب بھی ہے۔ نحو کے طالب علم کو عبارت کی ترکیب بھی کرائ جاتی ہے۔
اور یہ ایک نہایت پیچیدہ عمل ہے۔
اگر کوئ ترکیبوں میں کمزور ہے تو عبارت کا سمجھنا اُس کیلئے مشکل ہوجاتا ہے۔ اور یہ طالب علم تعیین نہیں کرپاتا کہ یہ کلمہ اِس مقام پر کیا بن رہا ہے۔
پھر ایسا طالب علم کچھ عرصہ کے بعد احساسِ کمتری ، مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔
حالانکہ اگر یہ طالب علم فقط کچھ عرصے کیلئے صحیح انداز سے ترکیبوں پر محنت کرتا تو اس کیلئے ترکیبیں کرنا آسان ہوجاتیں۔
اگر کوئ طالب علم ترکیبوں میں عُبور حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔
تو ان ” 6 ” باتوں پر عمل کر لیں۔
ان شاء اللہ عزوجل آپ کی ترکیبوں کی کمزوری دُور ہوجائے گی۔
1️⃣ صرف و نحو کے قواعد کا سمجھ لینا اور یاد ہونا بے حد ضروری ہے۔
2️⃣ صیغوں کی صرفی تحقیق مع تعلیل کے آنا ضروری ہے۔
3️⃣ اس کے بعد کسی کتاب کے ابتدائ 3 یا 4 لفظوں پر آپ خود اعراب لگائیں۔جو اعراب دیا اس کی وجہ بھی آنی چاہیے۔
4️⃣ پھر کسی کے ساتھ اُسی تیار شُدہ عبارت کی تکرار کر لیں۔
5️⃣ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کریں۔ ابتداءً 3 لفظوں پر ، پھر 5 پر و علی ھذا القیاس کرتے کرتے ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ ترکیبوں میں مضبوط ہوجائیں گیں۔
6️⃣ عند اللہ دُعا اور سرکار (صلی اللہ علیہ وسلم) پر درودِ پاک پڑھتے رہنا۔