جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
بجٹ میں ملک کی دولت کو سرمایہ دار دوستوں میں بانٹنے کا انتظام : راہل
ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ 2021-22 میں حکومت پر غریب اور عام آدمی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں حکومت نے ملک کی دولت کو اپنے سرمایہ دار دوستوں میں تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کیا ہے […]
موتی ہاری: 103ویں عرس اعلیٰ حضرت کے موقع سے ضلع کے اکثر و بیشتر مساجد و مدارس میں منعقد ہوئی محفل عرس
امام احمد رضا نے عشق و عرفان کی شمع روشن کی: جمیل اختر قادری موتی ہاری (عاقب چشتی) اعلیٰ حضرت سیدی امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ سچے عاشق رسول تھے اور ہمہ وقت عشق و عرفان کے بحر بیکراں میں غوطہ زن رہا کرتے اور عشق رسالت میں ڈوب کر آپ نے […]
دہلی: چراغ فاؤنڈیشن کی جانب سے شاہین باغ میں بیداری پروگرام کا انعقاد
نئی دہلی: 4اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)اوکھلا اسمبلی حلقہ کے شا ہین باغ علا قے میں چراغ فاؤ نڈیشن کے اشتراک سے دہلی اقلیتی کمیشن کا بیدار ی پرو گرام منعقد ہوا۔ جس میں علا قے کی عوام نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔پرو گرام میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین نے بطور […]