گذشتہ کل [3 مارچ 2021 عیسوی بروز:بدھ] سرزمین ناتھو نگر،پیپاڑ روڈ،پیپاڑشہر،ضلع:جودھپور میں انتہائی شان وشوکت اور عقیدت واحترام کے ساتھ دارالعلوم برکاتیہ فیضان القرآن کے جشن سنگِ بنیاد کے موقع پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا- جس میں خصوصی خطاب گلِ گلزارِ اشرفیت، خطیب اہل سنّت حضرت علّامہ ومولانا سیّد محمّد نورمیاں اشرفی الجیلانی نے کیا-
آپ کے علاوہ اور بھی بہت سارے علمائے کرام نے علمِ دین کی اہمیت وفضیلت نیز مدارسِ دینیہ کے قیام اور مدارسِ عربیہ کی اہمیت وضرورت نیز مدارسِ دینیہ کی خدمات اور تعاون وغیرہ پر مشتمل تقاریر کیں-
خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات قابل ذکر ہیں!
ناشر مسلک اعلیٰ حضرت حضرت علّامہ حافظ وقاری محمّد سعید صاحب اشرفی،مہتمم وشیخ الحدیث: دارالعلوم فیضان اشرف،باسنی، ناگورشریف-عالم باعمل،مبلّغ دین وسنّیت حضرت علّامہ ومولانا حافظ وقاری اللّٰہ بخش صاحب اشرفی خطیب وامام:نگینہ مسجد باسنی-خطیب مارواڑ حضرت علّامہ و مولانا ابوبکر صاحب اشرفی-حضرت علّامہ و مولانا محمّد اکرم صاحب عثمانی قاضئِ شہر،پیپاڑ شہر و بلبلِ باغ مدینہ،نعت خوانِ رسول حضرت مولانا محمّد شریف صاحب باسنی-
دارالعلوم برکاتیہ فیضان القرآن کا سنگ بنیاد نورالمشائخ حضرت سیّدنورمیاں صاحب قبلہ اشرفی الجیلانی ویگر معزز علمائے کرام کے مبارک ہاتھوں رکھا گیا-
اس جشن سنگ بنیاد کے موقع پر ناتھو نگر وقرب وجوار کے عوام اہل سنت ومخیرینِ قوم وملّت نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب خوب جوش وجذبہ اور عقیدت ومحبت کا اظہار کیا-
رپورٹر:-(حافظ)احمد علی اشرفی
خادم شعبۂ تحفیظ القرآن: دارالعلوم سلطان الہند ورضا، سانگانیری گیٹ،بھیلواڑہ (راجستھان)