تعلیم

گیارہ سالہ محمد عاطف رضا نے سدھارتھ نگر کا نام روشن کیا

"محمدعاطف رضا کی اس کامیابی میں مفتی برکت علی قادری کی تربیت کاگہرااثر ہے”: نورالھدیٰ مصباحی گورکھپوری

سدھارتھ نگر: 6/مارچ، ہماری آواز(ازہرالقادری) کہتے ہیں کوشش اور محنت انسان کو بلندیاں عطاکرتی ہے۔  اٹوا تحصیل میں واقع موضع کمیا پوسٹ اٹوا بازار ضلع سدھارتھ نگر کے گیارہ سالہ محمد عاطف رضا ابن مفتی برکت علی قادری (استاذ جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا، کھنڈسری، سدھارتھ نگر (یو۔پی۔) نے 4/ مارچ کو آؤٹ ہونے والے رژلٹ کے مطابق امسال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں درجہ 6/انگلش میڈیم کا کمپٹیشن (امتحان داخلہ) 7/دیں رینک سے پاس کرکے اپنے ضلع کا نام روشن کیا۔ واضح رہے کہ مطلوبہ درجہ (6) کی 80/ سیٹوں کے کل امید واروں کی تعداد تقریبا 10000/ بتائی جاتی ہے ۔ معلوم ہونا چاہیے کہ محمد عاطف رضا نے غازی پبلک اسکول، بسکوہر روڈ سنی جامع مسجد گلی اٹوا بازارسدھارتھ نگرسے درجہ پنجم تک کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا۔ یہ خبر ملتے ہی ان  کے اہل خانہ ، دوست احباب اور رشتہ داروں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ہرطرف سے ساباشیوں اور مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسری سدھارتھ نگر کے اساتذہ نے ان کے روشن مستقل کی دعائیں اور ان کے والد مفتی برکت علی قادری کو مبارک بادیاں پیش کیں۔ اس موقع پر غازی پبلک اسکول اٹوا بازار کے مینیجر مولانا حکیم محمد اسرائیل خان کی قابل رشک کارکردگی اور وہاں کے اساتذہ کی محنتوں کو بھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے