نتیجۂ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج بارہ بنکی، یوپی۔بھارت
گیت غزلیں یونہی لکھائے جا
میری فکروں پہ یار چھائے جا
غیر کو دے کے قربتیں اپنی
مجھ کو بس دور سے لبھائے جا
بھول جاؤں میں یار دنیا کو
مجھ کو تو اتنا یاد آئے جا
وقتِ رخصت ہے پھر ملیں نہ ملیں
اب تو ہمدم گلے لگائے جا
دل سی دولت نواز دی لیکن
وصل کی ساعتیں چرائے جا
آسماں ہوگا مٹھی میں اکدن
حوصلے اپنے آزمائے جا
تیرا ہو جائے میرا دل شاید
اس کو ہر لمحہ ورغلائے جا
ہے دعا میری عمر بھر یونہی
اے مرے یار مسکرائے جا
اوروں سے پیار کرکے میرے لئے
جھوٹی قسمیں فقط اٹھائے جا