ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔
متعلقہ مضامین
عشق رسولﷺ مسلمانوں کے لیے سرمایہ ایمان ہے: الحاج محمد سعید نوری
ممبئی: ہماری آواز(محمد قمر انجم قادری) 27 دسمبر//پریس ریلیز.رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کا جوہر ہےایک مسلمان جس کے دل میں ذرہ برابر بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو خواہ کتنا بڑا گنہگار کیوں نہ ناموسِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خلاف ایک حرف بھی برداشت نہیں […]
مغربی بنگال: وزیر کھیل نے دیا استعفیٰ، ممتا نے کہا: عوام اسے منفی طور پہ نہ لے
کلکتہ:(مغربی بنگال) 5 جنوری (اے این آئی): مغربی بنگال کے وزیر کھیل لکشمی رتن شکلا نے منگل کو لوگوں سے کابینہ سے استعفی دے دیا ، لوگوں کو اس معاملے کو منفی انداز میں اٹھانے کی تاکید کی۔ .میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے ، بنرجی نے کہا ، "کوئی بھی استعفیٰ دے سکتا ہے۔ انہوں […]
نعت رسول: ہائے رے کم قسمتی! طیبہ نہ دیکھا آج تک
نتیجۂ فکر: عبدالمبین حاتمؔ فیضی، مہراج گنج بس مجھے اس بات کا ہوتا ہے صدمہ آج تکہائے رے کم قسمتی! طیبہ نہ دیکھا آج تک ان کے چہرے کی تجلی کا کروں کیا تذکرہروشنی جب بانٹتا ہے ان کا تلوہ آج تک نسبتِ شاہِ مدینہ ہی کی برکت کے سببمرکزِ اہلِ عقیدت ہے مدینہ آج […]
