نتیجۂ فکر: ناطق مصباحی
لباس خضرمیں لگتا ہے خوشتر
صلح کلی منافق سے ہے بدتر
اسی کے نام کا سکہ ھےجاری
فریب ودجل میں جسکا ہے بستر
سیہ روکاناکھوٹاکی ہےقسمت
دیارحسن میں سب سے ہےبہتر
مطالعہ کی نہیں فرصت ہے اسکو
محقق کا موبائل ہی ہے رہبر
فریب ودجل میں یکتا ہواھے
وہی تو آج اکثر کاہے لیڈر
پڑھالکھانہ سمجھا علم و فن کو
بنا مرشد ہزاروں کاھے رہبر
ہوا ناطق بھی حق گوئی کا مجرم
ہوا ہے دوست دشمن سے بھی بدتر