عبدالامین برکاتی قادری
9033263692
جس طرح اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے وہابی دیوبندی کے کفر و گمراہیت کو بے نقاب کرنے کے لیے ’’حسام الحرمین‘‘ لکھ کر عرب و عجم کے مفتیانِ کرام سے اس پر تائیدی فتوے حاصل کیے،
اسی طرح موجودہ دور کے تقاضا کے مطابق ایک کتاب "مشاجرات صحابہ” پر لکھ کرہند و پاک کی تمام خانقاہوں، تمام بڑے اداروں اور مفتیان کرام کے دستخط کرائیں جائیں اور ان کو عام کیا جائے۔
تاکہ دشمنانِ صحابہ و اہلِ بیت کو لگام دی جا سکے، اور جو دستخط کرنے سے منع کریں، ان لوگوں کے نام عوام کے سامنے بتائے جائیں کہ فلاں فلاں پیر صاحب نے اور فلاں مفتی یا فلاں ادارے نے اِس پر دستخط کرنے سے منع کر دیا ھے..
اس پرفتن دور میں ایک حسام الحرمین جیسی کتاب کی ضرورت ہے، مشاجرات صحابہ کو بالتفصیل ذکر کیا جائے، تاکہ ہر سال کوئی بد باطن اس اختلاف کو ہوا نہ دے سکے، گمراہ نہ کرسکے۔
آج بھی حسام الحرمین کتاب کا نام سن کر وہابیت کانپ رہی ہے
ایسے ہی وہ مشاجراتِ صحابہ کتاب کا نام سن کر رافضی اور نیم رافضی ملّے، نام نہاد صوفی جتنے بھی اہلسنت کی صفوں میں چھپے ہیں، وہ بھی کانپ اٹھیں..
علماے حق اس طرف توجہ دیں اور اہلِ بیت کے ساتھ ساتھ صحابہ کا دفاع کرنے کے لیے کوئی مستقل ٹھوس قدم اٹھائیں…