مراسلہ

بزرگوں کے اقوال و انمول ہیرے

پیش کش: برکت اللہ فیضی گونڈوی

۱۔۔اگر آپ اللہ کا فرما بردار بننا چاہتے ہیں تو فرائض کا اہتمام کریں

۲۔۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ مجھ پر رحم کرے تو اللہ کے بندوں پر رحم کریں

۳۔۔۔ اگر آپ اللہ کے غصہ و جلال سے بچنا چاہتے ہیں تو لوگوں پہ غصہ کرنا چھوڑ دیں

۴۔۔اگر آپ گناہوں میں کمی چاہتے ہیں تو کثرت سے استغفار کریں

۵۔۔ اگر آپ طاقتور بننا چاہتے ہیں تو اللہ پر بھروسہ توکل کریں

۶۔۔ اگر آپ رزق میں کشادگی چاہتے ہیں تو ہمیشہ با وضو رہیں

۷۔۔ اگر آپ دعاؤں کی مقبولیت چاہتے ہیں تو حرام غذا سے پرہیز کریں

۸۔۔ اگر آپ ایمان کی تکمیل چاہتے ہیں تو اخلاق اچھے کرلیں

۹۔۔ اگر آپ قیامت کے روز گناہوں سے پاک ہوکر اللہ سے ملنا چاہتے ہیں تو جنابت کے بعد فورا غسل کر لیا کریں

۱۰۔۔۔ اگر آپ عادل بننا چاہتے ہیں تو جسے اپنے لئے اچھا سمجھتے ہیں وہی دوسروں کے لئے پسند کریں

۱۱۔۔ اگر آپ عزت والا بننا چاہتے ہیں تو مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردیں با عزت بن جائیں گے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے