مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10 مارچ، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) گھر میں گھس کر دبنگوں نے تاجر کے بیٹا کی جم کر پیٹائ کردی، بیٹا کو بچانے دوڑے تاجر اور اسکی بیوی کو بھی دبنگوں نے لوہے کے راڈ سے مارا پیٹا جس کی وجہ سے وہ لہو لہان ہوگئے اور گر پڑے تاجر کی بیوی کے گلے سے چین چھین کر دھمکی دیتے ہوئے بھاگ نکلا، کنڈہ نگر پنچایت کے پریم نگر کے کبریا گنج کے رہنے والے کیشو پرساد 47کپڑا کا تاجر ہے علاقہ کے مین چوراہے پر اسکی دکان ہے بدھ کو صبح آٹھ بجے دوشخص انکے گھر پہونچا کیشو پرساد کا بیٹا ارتھ کا دوست بتا کر دروازہ کھلوایا گھر والوں نے دروازہ کھول دیا اور انکو بیٹھایا اور ارتھ کو بھیجا ارتھ کے پہونچتے ہی کونے میں لے جاکر دبنگوں نے مارنا پیٹنا شروع کردیا، بیٹا کے چیخ وپکار کی آواز سن کر کیشوپرساد اور اسکی بیوی انیتا دیوی45اندر سے دوڑی تو ان دونوں کو بھی بدمعاشوں نے لوہے کے راڈ سے مارنا شروع کردیا جس کی وجہ سے یہ دونوں بھی لہو لہان ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گر پڑے،الزام ہے کہ اسی بیچ ملزم دونوں لڑکا نے طمانچہ سٹاکر گلے میں پہنی چین بھی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے بھاگ نکلا متاثری نے 112پولیس کو فون کی تو تھانہ انچارج ڈی پی سنگھ موقع پی پہونچے اور زخمیوں کو علاج کے لئے بھیجا، متاثرہ شخص حادثہ کی وجہ نہیں بتارہے ہیں کیشوپرساد نے نامزد ملزم کے خلاف تحریر دی ہے اور یہ بتایا ہے کہ انکے لڑکے ارتھ کے ساتھ نگر کے اسکول میں دونوں دبنگ دسویں کلاس کے طالب علم ہے۔
متعلقہ مضامین
مدرسہ اہل سنت قادریہ صدیقیہ منھاج القران رضا نگر ڈفلڈہوا میں ایک شام معراج کے دولھا کے نام
سدھارتھ نگر: 10 مارچ، ہماری آواز(وسیم فیضی) مدرسہ اہلسنت قادریہ صدیقیہ منھاج القران رضا نگر ڈفلڈہوا کا پندرہواں سالانہ پروگرام بنام ایک شام معراج کے دولھا کے نام نہایت ہی کامیابیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔قاری آصف علیمی کی تلاوت کے بعدبلبل باغ مدینہ جناب ترنم گونڈوی نے بارگاہ رسالت میں نعت رسول و مقبت […]
خود شناسی
ازقلم : ابوالمتبسم ایاز احمد عطاری، پاکستان ایک دانا آدمی کی گاڑی گاؤں کے قریب خراب ہوگئی اس نے سوچا کہ گاؤں سے کسی سے مدد لیتا ہوں وہ جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا ایک بوڑھا شخص چارپائی پر بیٹھا ہے اور اس کے قریب مرغیاں دانہ چگ رہی ہیں […]
شب برإت گناہوں سے بخشش و مغفرت کی رات ہے، بزمِ ایوانِ غزل کے ناٸب صدر کی قصبہ کے عوام سے اپیل
سعادت گنج/ بارہ بنکی (پریس ریلیز)گناہوں سے بخشش ومغفرت کی رات شب برات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔مسجدوں اور قبرستانوں کی سجاوٹ کی جارہی ہے۔اس رات کو مسلمان صرف عبادت ہی نہیں کرتے بلکہ قبرستان جاکر اپنے ابإ واجداد کی مغفرت وبخشش کی دعا بھی مانگتے ہیں۔اس مرتبہ شب برإت اور ہولی کا تہوار ایک […]