دربھنگہ: (عبدالرحیم) ای ٹی وی بھارت اردو کے معروف صحافی و سوشل میڈیا پر فعال و متحرک رہنے والے نوجوان عارف اقبال نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو الوداع کہہ دیا ہے، اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے آفیشیل فیس بک پیج سے دی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا چھوڑنے کی انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، مذکورہ اطلاع کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہا ، ان کے فالورس نے انہیں سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اسٹوری دیگر صحافیوں سے منفرد اور معنی خیز ہوتی ہیں، مادیت کے اس دور میں جبکہ صحافیوں پر کئی طرح کے شکنجے کسے جا رہے ہیں ، آپ نے بے باکی اور جرات کے ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسائل اٹھا کر حکومت کو باخبر کیا ہے، آپ کے اس قدم سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ واضح رہے کہ عارف اقبال بہار میں اردو صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہے، آپ اپنے مخصوص انداز کے صحافت کے لئے قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں، شہر دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے عارف اقبال صحافی کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، آپ خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ میں رہ کر گزشتہ تین سالوں سے ای ٹی وی بھارت کے بحیثیت رپورٹر / کنٹینٹ ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ارریہ کے مختلف مسائل اور تہذیب و ثقافت پر کئی دستاویزی اسٹوری کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ابھی حالیہ میں انہوں نے ارریہ میں ذہنی توازن کھو چکے سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے مسائل اور طرز زندگی جیسے حساس موضوع کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ سوشل میڈیا یوزر عارف اقبال کے اس قدم سے مایوس ہیں۔
متعلقہ مضامین
مالیگاؤں میں اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کا قیام خوش آئند: حضرت سید معین میاں کچھوچھوی
سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے مفید مشوروں سے نوازا ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5 جنوری// مالیگاؤں کی سرزمین پر اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کا قیام خوش آئند ہے، میری دعا ہے کہ جلد اس کا تعمیری کام پایۂ تکمیل کو پہنچے اور قوم کو اس کے ذریعے فیض پہنچے- یہ […]
طہارت قلب کا حصول سب سے بڑی کامیابی ہے: سید اشرف ملت
زورا ضلع شوپیان، کشمیر میں صوفی کانفرنس سے حضور اشرف ملت کا خصوصی خطاب شوپیان/کشمیر: 27 ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار) کشمیر میں حالات خراب ہونے کے بعد اس علاقے میں یہ پہلا پروگرام تھا، جس میں پلوامہ، شوپیان اور دیگر علاقوں کے درجنوں علماومشائخ اور سرکردہ شخصیات کے علاوہ آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ اور تنظیم المدارس […]
سبرامنیم نیشنل سیفٹی کونسل کے چیئرمین مقرر کئے گئے
ہماری آواز/نئی دہلی، 06 فروری (پریس ریلیز) چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نجی شعبے کی تعمیراتی کمپنی ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس کے۔ این. سبرامنیم کو تین سال کی مدت کے لئے نیشنل سیفٹی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔سنیچر کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزارت محنت و روزگار نے […]