ملکی خبریں

ممبئی: وسیم رضوی کے حالیہ جاہلانہ بیان پر ممبئی کے تمام مکتبہ فکر کی ملاقات، گستاخیوں کے خلاف لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال

وسیم رضوی کی مذموم حرکت نا قابلِ معافی ہے،اس گستاخ کو سزا دلانے کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے: ممبئی کے تمام مکتبہ فکر کے علماء کا متفقہ اظہارِ خیال

ممبئی: 13مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) آج دوپہر میں مولانا سید اطہر علی( ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) کی طرف سے ایک نشست بلائی گئی جس میں وسیم رضوی کے گستاخانہ و جاہلانہ بیان کی کڑے الفاظ میں نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ ایک ایکشن پلان بنا کر خاطی کو اس غلط عمل پر سزا دلانے کی یقین دھانی کی۔نشست سے خطاب کرتے ہوئےمولانا سید اطہر علی( ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے ملّت کے افراد کو مطمئن رہنے اور مشتعل نہ ہونے کی تاکید کی اور کہا کہ خبیث وسیم رضوی کی اس حماقت کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ظہیرعباس رضوی (نائب صدر آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ) کے مطابق وسیم رضوی کی مذموم حرکت معاف نہیں کی جائے گی۔یہ ملّت اِسلامیہ کا مسئلہ ہے جسے ہم متحدہ پلیٹ فارم سے حل کریں گے۔ مولانا محمود خان دریابادی (سیکریٹری جنرل آل انڈیا علماء کونسل) نے کہا کہ ملعون وسیم رضوی کی جاہلانہ اپیل کے خلاف ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔آپس میں مشتعل ہونے سے بچیں۔قانونی طور پر وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مولانا اعجازکشمیری (امام و خطیب ہانڈی والا مسجد) نے کہا کہ وسیم رضوی ایسی خرافات ایک بڑے وقت سے کررہا ہے تمام مکتبہ فکر منظم ہو کر اس خاطی کو اس کا سبق سکھائیں گے ۔مولانا عبدالجلیل انصاری(نمائندہ صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی) کے مطابق ہم متحدہ پلیٹ فارم کی تائید کرتے ہیں اور وسیم رضوی کے خلاف ہر طرح کی کوشش میں ساتھ دیں گے۔
عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر،جماعت اسلامی ہند،ممبئی شہر) نے کہا کہ قرآن کی عظمت کو جو ٹھیس پہنچانا چاہیں گے وہی خود زلیل و خوار ہو کر رہ جائیں گے۔ علماء و قائدین نے نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ قانونی طور پر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ جذبات کو مجروح کرنے کی بات کہی گئی،اس کا بھی مزید متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے گا۔اپنی طاقت کو صحیح حکمت اور ہوش کے ساتھ آگے اس مشن کے لئے لے جائیں جو صرف fir تک نہیں بلکہ خاطی کو آخری انجام کی طرف پہنچانے کی طرف گامزن کرے گا۔ فرید شیخ(امن کمیٹی) کے مطابق وسیم رضوی rss کا اجنٹ ہے جو اُن کی زبان بول کر واہ واہی لوٹنا چاہتا ہے۔تمام مکاتب فکر مل کر اس معاملے کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں باقی تمام صبر کا مظاہرہ کریں۔
اس اہم نشست میں مندرجہ بالا مذکور مقررین کے علاوہ ایم ایل اے رئیس شیخ صاحب،ایڈوکیٹ مبین سولکر،جاوید شروف(چیئر مین حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ)،مولانا نوشاد عالم(صدر علماء بورڈ)،مولانا شرف الدین(صدر جمعیت اہل سنت)،شفیق شیخ ملّی،سعید خان،کاظم ملک، شاکر شیخ ، حافظ عبد الرحمٰن، داؤد بھائی سی اے،ایم عثمان،خلیل زاہد وغیرہ شریک رہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button