علماے اہلسنت نے طلب کیا بلال مسجد میں اہم اجلاس
ممبئی جلوس عید میلادالنبی کے تعلق سے علماے اہلسنت نے جمعرات 14,اکتوبر کو سنی بلال مسجد چھوٹاسونا پور ممبئی میں اہم اجلاس حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری کی صدارت وقیادت میں بلایی گیی ہے واضـــح رہے کہ حکومت مہاراشٹر نے ابھی تک جلوس عید میلادالنبی کے تعلق سے اپنا کویی واضـــح گایڈ لاین نہیں اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے علماے اہلسنت میں کافی بے چینی پایی جارہی ہے خاص کر جلوس عید میلادالنبی نکالنے والی تنظیمیں ,کمیٹیاں,ادارے, مساجد ومدارس سخت تشویش میں مبتلاء ہیں آج علماے اہلسنت اس اجلاس میں جلوس عید میلادالنبی نکالنے کے تعلق سے اہم فیصلے لینے والے ہیں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے چونکہ ابھی تک کویی اعلان نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ممبئی اور مہاراشٹر کے مسلمانوں میں حکومت کے اس رویہ سے کافی ناراض ہیں اسی لیے حضرت سید معین میاں اور محمــــــــد سعید نوری کی صدارت میں آج سنی بلال مسجد میں علماء کی بیٹھک ہونے والی ہے ممبئی عظمئ کے علمائےاسلام,مفتیان کرام صبح 11, بجے سنی بلال مسجد میں تشریف لایں