تھا ایک خواب دلچسپ عہد محبّت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خبر کیا تھی مل کر بچھڑ جائےگا
سندیلہ/ ہردوئی: 13 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
آج بزم مسلم سندیلوی کی ماہانہ نشست ڈاکٹر زبیر صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت فرید الدین نے کی، مہمان خصوصی ڈاکٹر ادریس وارثی رہے ، نظامت کے فرائض ڈاکٹر زبیر صدیقی نے انجام دیے۔
منتخب اشعار درج ذیل ہیں:
وہ پہلے جھوم کے دو چار پیار لیتی ہے۔
پھر اپنے لعل کی نظریں اتار لیتی ہے۔
ڈاکٹر زبیر صدیقی
اللہ اپنے گھر کا محافظ ہے خود شمیم۔
تم کو خبر نہیں جو ہوا ابرہا کے ساتھ۔
شمیم سندیلوی
تھا ایک خواب دلچسپ عہد محبّت۔
خبر کیا تھی مل کر بچھڑ جائےگا۔
ناچیز سندیلوی
یہ زہر گھول دیا کس نے ان فضاؤں میں۔
کہاں گئی وہ مہک پہلے سی گلابوں میں۔
سہیل سندیلوی
حیران ہر ایک شخص، تعجب میں نظر ہے۔
چہرہ ہے یا ڈالی پہ کوئی پھول کھلا ہے۔
داور رضا
کہنا فرحت کا بھی انکے در پر سلام۔
جا کے باد صبا جھومتے جھومتے۔
فرحت محمود
علاوہ ازیں تاحین حسن ماسٹر فرزند وغیرہ بھی موجود رہے۔