متفرقات

وسیم رضوی کی مذموم حرکت سے پوری امت مسلمہ برہم: شہر قاضی بانگر مؤ

قرآن کریم قیامت تک باقی رہنے والا مکمل دستور حیات ہے۔ :قاضی سید ضیاءالعارفین

14/ مارچ بانگرمئو/اناؤ
امام عیدگاہ و قاضی شہرقاضی سیدضیاءالعارفین بانگرمٸو نے وسیم رضوی نامی مردود وملعون شیطان کے قابل نفریں و مذموم مطالبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبیث الفطرت کا یہ نازیبہ مطالبہ کہ قرآن کریم میں کچھ آیات ہیں انہیں ہٹادیا جائے۔ قرآن مجید فرقان حمید کے بارے میں جو جاہلانہ حرکت کی ہے اس کی جتنی مذّمّت کی جائے وہ ناکافی ہے۔ اس پٹیشن کے سبب پوری دنیا کے مسلمانوں نیزامن پسند لوگوں کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے ہیں۔ جاہل وسیم رضوی کا مسلمان یا اسلام سے دور-دور کا واسطہ نہیں ہے کیونکہ اس نے اس سے پیشتر ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی مندر میں نوکری ملے تو میں جاروب کشی کرنے کا خواہش مندہوں۔ قرآن کریم کے بارے میں سبھی مسلمان خواہ وہ کسی بھی فرقہ یا مسلک سے تعلق رکھتے ہوں بلا کسی تفریق کے سبھی متفق ہیں کہ قرآن پاک ایک آسمانی کتاب ہے جو کہ اللہ تعالی نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعہ نازل کی ہے۔ جو قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کیلٸے راہ ہدایت ہے۔اور اسی قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہیکہ (”ہم نے قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں“) ١٤ سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اس میں کوئی آیت تو بہت بڑی بات ہے۔ ایک بھی زیر-زبر-پیش بلکہ ایک نقطہ کا بھی فرق نہیں ہوا۔اس بات پر پوری دنیا کے مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن کریم جس طرح سے نازل ہوا تھا اسی طرح آج تک بغیر کسی ترمیم کے پورے عالم اور تمام حفاظ کے سینوں میں محفوظ ہے اور انشاءاللہ رہتی دنیا تک محفوظ رہے گا۔ہمارا ایمان و یقین ہے۔قرآن کریم قیامت تک باقی رہنے والا دستور حیات ہے یہ کلام مکمل طور پر محفوظ اور ہر طرح کی تحریف، و تبدیلی اور نقص واضافہ سے پاک ہے۔ قاضی شہر نے مزید کہا کہ کتنی ہی شیطانی وطاغوتی طاقتیں قرآن پاک کے خلاف اپنے پورے دم و خم سے حملہ آور ہوئیں لیکن سب کو اپنے منہ کی کھانی پڑی اور کچھ نہ بگاڑ پائیں تو یہ نالی کا کیڑا وسیم رضوی کس کھیت کی مولی ہے۔ میں اس طرح کی توہین آمیز ذہنیت رکھنے والے سر پھرے وسیم رضوی کی شیطانی حرکت کی پرزور الفاظ میں مذّمّت کرتا ہوں۔ کیونکہ ایسے ناپاک ارادے رکھنے والے لوگ ملک یا کسی کے بھی وفادار نہیں ہو سکتے۔ قاضی سید ضیاءالعارفین نے آخر میں کہا کہ میں عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دائر کردہ رٹ کو فوراً خارج کیا جائے۔ اور میں حکومتِ ہند سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس شیطان صفت وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کر کے اس مردود پر (NSA) لگا کر فوری طور سے مقدمہ چلایا جائے تاکہ ہمارے جذبات کو مزیدٹھیس نہ پہونچے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے