متفرقات

وسیم رضوی کا قرآن کریم کی 26آیتوں پر اعتراض گھنونا جرم :سید ناظم الدین

بنگلور: 14مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) شیعہ وقف بورڈکے سابق چئیرمین،دریدہ دہن،بدبخت،ملعون ”وسیم رضوی“کے ذریعے قرآن مجیدسے متعلق دائرکی گئی انتہائی مذموم عرضی کی ہرچہارسوشدیدمذمت اور مخالفت ہورہی ہے اس سلسلہ میں آج شہربنگلور کی مشہورومعروف دینی واقامتی درسگاہ ”مدرسہ عربیہ نورالعلوم ،روشن مسجدودرگاہ حضرت سید صادق علی شاہ حسینی،میسورروڈ“کے صدرالحاج سیدناظم الدین صاحب نے بھی اپنامذمتی بیان جاری کرکے کہاکہ قرآن مجیدمیں تحریف وترمیم کے قائل لوگ خارج اسلام ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجیداللہ تعالیٰ کانازل کیاہوامقدس کلام ہے اس میں آج تک کسی قسم کاکوئی تغیرتبدل نہ ہواہے اورنہ ہی اس میں کسی ادنیٰ ترین تبدیلی کی بھی گنجائش ہے۔انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ حضرات خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم پرقرآن کریم میں تبدیلی کاالزام ایک بہتان عظیم ہے،جوتاریخی اور علمی طورپربالکل بے بنیاد ہے۔قرآن کریم پوری دنیاکے لئے امن وانسانیت اور خیر وہدایت کاپیامبرہے،اس کے باوجودروزازل سے قرآن کریم کے خلاف اسلام دشمن عناصرکی ریشہ دوانیا جاری رہی ہیں،ہمارے ملک ہندوستان میں بھی قرآن کریم کے خلاف اشتعال انگیزبیانات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوشیل میڈیاکے ذریعہ معلوم ہواکہ حال ہی میں ایک معروف اسلام دشمن ”وسیم رضوی“ نے عدالت عظمیٰ میں قرآن مجید کی 26آیات کے خلاف ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے،اوراللہ رب العزت کے اس مقدس کلام کے خلاف فتنہ انگیزبیانات بھی دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”ہم روشن مسجدودرگاہ میسورروڈ“کے جملہ اراکین وممبران اس ملعون،بدبخت کے گستاخانہ بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی شرانگیزی کے سد باب کے لئے فوری اور مؤثراقدامات کئے جائیں،تاکہ ایسے دریدہ دہن کو کڑی سے کڑی سزامل سکے۔

رپورٹ: ابوحسان محمدصدرعالم قادری مصباحی
امام روشن مسجد،میسورروڈ،بنگلور

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے