مذہبی مضامین

مردود و ملعون میں عقل و خرد کہاں

ازقلم: جمال احمد صدیقی اشرفی

"ھماز مشآء بنمیم عتل بعد ذلک زنیم” کا ثبوت یہ خود دے رہا ہے، اس کے اس ویڈیوز سے یہ خود ہی فرمان مصطفیٰ کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی تردید کرتے ہوئے حضرتِ سیدنا مولا علی کرم اللّٰہ تعالیٰ وجہ الکریم پر بہتان والزام لگارہا ہے ۔
فرمان حضور نبی کریم ﷺ ہے علی مع القرآن والقرآن مع علی حتٰی یعرض علی الحوض ۔
علی قرآن کے ساتھ ہے اور قرآن علی کے ساتھ ہے یہاں تک کی حوضِ کوثر پر ساتھ میں مجھ سے ملیں گے ۔
یہ مردود کہتا ہے کہ بدرجہ مجبوری مولا علی نے اس قرآن کو مانا ہے کہ دو قرآن نہ ہوجائے۔
گویا اس ملعون کے قول کے مطابق حضرت سیدنا مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ نے غلط کو تسلیم کرلیا۔ اور پھر امامِ حسن وحسین نے بھی اسی قرآن کو قبول کرلیا۔
یہ مردود وملعون کہا تک اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے جائے گا ۔
لعنت اللّٰہ علی ذلک۔
مسلمانوں کو چاہئے کہ اس ملعون کا تشہیر نہ کرتے ہوئے صرف اس سے مناظرہ کی دعوت دیں ۔ اور اس کو مناظرے پر آمادہ کریں ۔
چونکہ ہم اہلسنت وجماعت کا عقیدہ ہےکہ حضرتِ سیدنا مولا علی کرم اللّٰہ وجہ اور سیدنا حسنین کریمین حق ہیں اور حق ان کے ساتھ ہے ۔ وہ غلط کو ہرگز ہرگز قبول نہیں کرسکتے ۔ اور یہ ملعون کہتا ہے کہ حضرت علی نے اپنے قرآن کو رکھ لیا اور عثمان غنی کے قرآن کو قبول کرلیا معاذاللہ علی ذلک ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے