نتیجۂ فکر: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی
آگیا ہے لب پہ جب پیارے نبی کا تذکرہ
مت کرو اب کہکشاں اور چاندنی کا تذکرہ
جس کے صدقے میں خدا نے ہے بنایا یہ جہاں
آؤ مِل کے کرتے ہیں ہم اُس نبی ﷺ کا تذکرہ
خلد میں جانا اگر ہے شان سے اے دوستو
ہر گھڑی کیجے رسول ہاشمی کا تذکرہ
مشکلوں کا اس جگہ کیسے گزر ہوگا بھلا
جس جگہ ہوتا رہے مولیٰ علی کا تذکرہ
قلب میں اپنے بسا کر الفت احمد رضا
کر رہا ہوں ہر جگہ میں ازہری کا تذکرہ
نعت پاک مصطفیٰ کی برکتوں سے دیکھئے
ہو رہا ہے انڈیا میں عسکریؔ کا تذکرہ