دنیا کی برق رفتاری نیز تحقیق و تخلیق کے مزاج نے ہمارے سماج کو مصروف کر کے رکھ دیا ہے بالخصوص سماج کا بڑا طبقہ پڑھنے اور پڑھانے سے نالاں دکھائی دے رہا ہے ۔جس کا راست اثر اردو ادب پر پڑتا دیکھا جارہا ہے ۔وہی نوجوان نسل مختصر باتیں پسند کر رہی ہے اور طویل باتوں سے گریز ۔۔دنیا بھر میں افسانچوں کی بڑھتی مقبولیت اور اسے صحتمند طریقے سے پروان چڑھانے کے لئے
گلشن افسانچہ واٹس ایپ گروپ کے تعاون سے عالمی سطح پر افسانچوں پر مشتمل کتاب کو ترتیب دیا جارہا ہے ۔ افسانچوی پر مشتمل یہ دستاویز ی تصنیف ایک ہزار ایک افسانچوں پرمشتمل ہوگی ۔ افسانچہ نگاروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تخلیقات درج ذیل ہدایات کو پیش نظر رکھ کر ارسال فرمائیں ۔
*افسانہ نگار اپنے دس منتخب افسانے ارسال فرمائیں ۔ *افسانچہ دس سطروں سے زائد نہ ہو ۔
*اپنے افسانچوں کے ساتھ تعارف اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر بھی ارسال فرمائیں ۔ •
- تعارف میں اپنا موبائل نمبر اور رہائشی پتا ضرور لکھیں ۔
تخلیقات مع تعارف درج ذیل دیئے گئے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیجی جاسکتی ہیں ۔
ای میل کے ذریعہ تفصیلات بھیجنے پر خالد بشیر تیلگامی کو فون سے ضر ورمطلع فرمائیں ۔ - گلشن افسانچے کی اشاعت کے بعد آپ اسے قمیت ۲۵۰ روپے ادا کر کے مرتبین سے حاصل کرسکیں گے ۔
- افسانچے و تمام تفصیلات ۳۱ مارچ تک بھیجی جا سکتی ہیں ۔ عالمی سطح پر منعقدہ افسانچوں کے مقابلہ میں منتخب ہوئے پہلے دس افسانچوں کوبھی اس کتاب میں اہتمام سے شائع کیا جائے گا ۔
- رابطہ اور مزید معلومات کے لئے
ڈاکٹر اشفاق احمد ، ناگپور ( مہاراشٹر )
خالد بشیر تلگامی ، جموں کشمیر
بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو نیوز پورٹل ہماری آواز کا بے حد شکریہ ۔