متفرقات

وسیم رضوی کو پھانسی پر لٹکایا جائے :مجلس علماے جھارکھنڈ

وسیم رضوی مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے کا کام کرتا رہتا ہے مفتی انور نظامی مصباحی

رام گڑھ: 16 مارچ، ہماری آواز(محمد زاہد رضا، دھنباد)

گزشتہ دنوں بدنام زمانہ، دشمن اسلام، دریدہ دہن وسیم رضوی نے قرآن مجید کی توہین کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں یہ کہہ کر عرضی داخل کی کہ "قرآن مقدس کی چھبیس آیتیں جہاد اور آتنک کو فروغ دیتی ہیں، امن و شانتی اور بھائی چارگی کو ختم کرتی ہیں، اس لیے ان چھبیس آیات کو قرآن کریم سے نکالا جائے”۔مزید برآں اس مردود نے صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم أجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے کہا: کہ یہ(چھبیس آیتیں پہلے موجود نہ تھیں) ان آیتوں کو حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہم أجمعین نے اپنی طرف سے اس میں زیادتی کی ہے -"
گستاخ کا یہ الزام سراسر مکرو فریب پر مشتمل ہے۔ قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔

اس معاملے کو لے کر مجلس علماے جھارکھنڈ کے جید اور متحرک علماے کرام نے وسیم رضوی کے بیان کی سخت مذمت کی، اور ساتھ ہی ساتھ مطا لبہ کیا ہے کہ اس دشمن اسلام ، وسیم رضوی کومذہب اسلام کی توہین ، مسلمانوں اورمسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کر پھانسی کی سزا دی جائے۔
مطالبہ کر نے والوں میں سرفہرست نائب قاضی جھارکھنڈ حضرت علامہ مولانا مفتی محمدانور نظامی مصباحی صاحب کا نام ہے۔

حضرت مفتی انور نظامی صاحب نے کہا: کہ دریدہ دہن، دشمن اسلام، شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، یہ مذموم شخص ہمیشہ مسلمانوں اور شریعت مصطفیٰ کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے اور مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے کا کام کرتا ہے۔
اس سے پہلے بھی اس مردود نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ طاہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر ایک فلم بنانے کی تیاری کی تھی، جس کی مخالفت سب نے کی تھی۔ یہی وہ بد بخت ہے جس نے رام جنم بھومی نامی ایک فلم کو پروڈیوز کیا تھا، جس میں مذہب اسلام کے احکام کو غلط طریقے سے دکھایا گیا تھا، جیسے نکاح اور حلالہ کے مسائل کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ وسیم رضوی ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بیان دے کر سرخیوں میں رہتا ہے۔
لہٰذا کوئی بھی شخص جذبات میں آ کر کوئی ایسا غلط قدم نہ اٹھائے جس سے بعد میں کف افسوس ملنا پڑے، بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ قانون کے دائرے میں رہ کر وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں اور اس خبیث کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

حضرت علامہ مفتی شاہد رضا مصباحی(پرسنل مرکزی دار القراءت، جمشید پور) نے کہا:
کہ قرآن مقدس ایک ایسی کتاب ہے جس نے لوگوں کو عالَم گمراہیت سے نکال کر راہ راست پر لایا ہے، اس کتاب عظیم کی عظمت شان کا عالم یہ ہے کہ اس کتاب کی تلاوت کرنے والے کے نامۂ اعمال میں ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ قرآن پاک میں ہر ایک سوال کا جواب موجود ہے، یہ پیغام امن دیتا ہے، یہ اخوت و بھائی چارگی اور مساوات کے ساتھ لوگوں کے حقوق کی اداںٔیگی کا بھی حکم دیتاہے۔
لہٰذا جب تک وسیم رضوی جیسا اشتعال انگیز بیان دینے، فساد برپا کرنے اور ہندو و مسلم کو آپس میں لڑوا کر ملک کی صاف و شفاف فضا کو آلودہ کرنے والا شخص موجود رہے گا تب تک ہمارے ملک میں امن و شانتی اور بھائی چارگی قائم نہیں ہو سکتی۔

اس لیے ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بدبخت وسیم رضوی کو پھانسی پر لٹکایا جائے اور ساتھ ہی سپریم کورٹ سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ اس نے جو عرضی داخل کی ہے اس کو سرے سے خارج کیا جائے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے ۔ کیوں کہ مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہے مگر قرآن عظیم اور صحابۂ کرام کی توہین ہر گز برداشت نہیں کرسکتا۔

متحرک و فعال، نوجوان عالم دین، شان صحافت حضرت مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی صاحب نے بھی وسیم رضوی کی جم کر مذمت کی اور کہا: کہ یہ شخص قرآن مجید کی توہین صرف اور صرف اپنی کرسی کی واپسی کے لیے کر رہا ہے اور بی جے پی کو خوش کر رہا ہے۔

مولانا موصوف نے لوگوں کو عظمت قرآن، رفعت قرآن، معجزۂ قرآن سے بھی روشناس کرایا، اور بتایا کہ کس طرح حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قرآن پاک کی تلاوت کر کے اپنے زنگ آلود دل کو صاف کیا، اور بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوئے۔
انھوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ تحریر، تقریر جس طرح ہوسکے تمام لوگ ملعون زمانہ وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں اور تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کرکے اپنے قلوب و اذہان کو منور مجلی کریں۔
اس کے علاوہ مجلس علماے جھارکھنڈ کے دوسرے ممبران میں بھی وسیم رضوی کے خلاف کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے، اور ہر طرح یہ لوگ تحفظ قرآن اور اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
غم و غصہ کا اظہار کرنے والےاراکین مجلس علماے جھارکھنڈ کے اسماء یہ ہیں.
حضرت مفتی مجاہد حسین رضوی مصباحی ،حضرت مولانا عرفان عالم مصباحی ،حضرت مولانا حسیب اختر مصباحی ،حضرت مفتی ناصر حسین مصباحی ،حضرت مفتی صفی اللہ مصباحی،حضرت مولانا حبیب عالم رضوی ،حضرت مولانا صدیق القادری ابوالعلائی،قاری مشتاق محشر رضوی ،مفتی فہیم الدین مصباحی ،مفتی امام الدین مصباحی، مفتی پرویز عالم مصباحی، مفتی فیض اللہ مصباحی ، مفتی عاقب جاوید مصباحی ، مولانا مرغوب عالم مصباحی ،مفتی رجب علی مصباحی، مفتی روشن رضا مصباحی ازہری ،مولانا احمد رضا مصباحی، مولانا غلام ربانی مصباحی ، مولانا وقار احمد مصباحی، مفتی رضوان احمد مصباحی، مولانا کلیم الدین رضوی مصباحی،مولانا اقبال احمد مصباحی،مولانا مناظر حسن مصباحی ،مولانا صابر علی رضوی ، مولانا سجاد نوری،مولانا شبیر احمد رضوی مصباحی، مولانا شاہد رضامصباحی ،مولانا رضوان مصباحی ،مولانا زاہد رضامصباحی ،مولانا مجسم رضا مصباحی،مولانا نسیم رضا مصباحی، مولانا عارف رضامصباحی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے