متفرقات

امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

جشنِ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شیخ نعمان احمد ازہری کا اظہار خیال

علی گڑھ: 19/مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ)مدظلہ العالی کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری (نگراں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ) کی قیادت و مولانا شمشاد اجمل برکاتی، مولانا غلام مرسلین اشرفی صاحبان کی نگرانی میں جشنِ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انعقاد ہوا. جشن کا آغاز ضیاء الرحمن امجدی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اس کے بعد نعت پاک مدرسہ اصلاح معاشرہ کے استاذ مولانا غلام مرسلین اشرفی اور معروف ثناء خواں سید فرقان علی، سید رہبر علی اور محمد انس، محمد بلال، محمد مونس، محمد فیضان، محمد عادل گل محمد نے پیش کی.
خصوصی خطاب کے لیے البرکات اسلامک ریسرچ سے تشریف لائے شیخ نعمان احمد ازہری صاحب نے امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی حالات زندگی سیاست، ریاست، تجارت، اسلام کی ترویج و اشاعت، قیاس و اجتہاد، فقہی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جو قرآن اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، مزید انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کے لیے گراں قدر خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا ۔
محفل کی صدارت فرماتے ہوئے محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی والنورانی نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ قرآن اور سنت کو سرفہرست رکھتے ہوئے فقہی مسائل کے ذریعہ سے امت مسلمہ کو رہنمائی بخشی آج دنیا کے کونے کونے میں حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں، مزید کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے محبت و عقیدت کا محض دعویٰ ہی نہیں بلکہ ان کی فکر و سوچ اور نظریات پر اپنی زندگیاں بسر کرنے کی ضرورت ہے.
نظامت مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ کے استاذ مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے کی.
اس موقع پر کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کے نگراں سید مصطفی علی قادری، مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری کے مہتمم قاری محمد طارق رضا برکاتی، مدرسہ اصلاح معاشرہ کے استاذ مولانا سید اوصاف علی مجددی ،حافظ راشد، جناب اشد برکاتی، محمد اسرار، محمد نظام، محمد چاہت رضا وغیرہ موجود تھے. مذکورہ خبر ضیاء الرحمن امجدی استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ نے نمائندہ کو بذریعہ ای میل دیا ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے