ملکی خبریں

عظمت مصطفیٰ کانفرنس و سنگ بنیاد مسجد عائشہ کل

رام گڑھ/جھارکھنڈ: 21/مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل یعنی اتوار 21 مارچ کو صبح نو بجے، اماٹانڈ،ہیہل ،چینگڈا، رام گڑھ میں مسجد عائشہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر عظمت مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہونے جارہا ہے. جس میں ملک ہندوستان کے مشاہیر علمائے کرام و پیران عظام أور شعرائے اسلام تشریف لا رہے ہیں.
جلسے کی سرپرستی حضرت سید شاہ علقمہ شبلی اور حضرت ڈاکٹر مجیب الرحمن صاحبان فرمائیں گے.
اس جلسہ میں حبیب العلما حضرت علامہ حبیب عالم رضوی،حضرت مولانا انور حسین قادری،حضرت مولانا ادریس القادری ،مفتی اظہار احمد امجدی ،مفتی عبدالقدوس مصباحی ،قاری رضوان احمد مصباحی، مفتی فہیم الدین مصباحی،مولانا اقبال احمد مصباحی وغیرہ تشریف لا رہے ہیں.
زیر نقابت: قاری مشتاق محشر رضوی ،قاری منورسیفی،مولانا محبوب ثقافی.
شعراء حضرات میں زم زم فتح پوری، مظہر فیضی، امتیاز عنبر، ندیم رضا فیضی،اعجاز عرشی،عالم نوری، کبیر نوری،منصور رہبر وغیرہ.
منتظمین جلسہ حضرت مولانا صدیق القادری ابوالعلائی،حافظ مظہرحسین،حافظ اقبال، قاری حمزہ صدیقی وغیرہ.

آپ حضرات سے گزارش ہے کہ مسجد عائشہ کے سنگ بنیاد اور جلسہ میں شرکت فرمائیں اور علماے کرام کے نورانی بیانات سے اپنے آپ کو مستفیض کریں

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button