متفرقات

عیسیٰ فاونڈیشن کے زیر اہتمام پچھلا پنچایت کے غریبوں میں کمبل تقسیم

ہم نے غریبوں کے درد کو اپنا درد سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں:نوید عالم قاسمی

کشن گنج:23/دسمبر ہماری آواز(نمائندہ) ضلع کشن گنج کے تحت واقع پچھلا پنچایت کے عیدگاہ ٹولہ پچھلا گاؤں میں مولانا نوید عالم قاسمی انچارج جمعیۃ علماء کشنگنج اور مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیۃ ضلع پورنیہ کی نگرانی  گزشتہ روز بروز جمعرات کو سیکڑوں بیواؤں،غریبوں اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا۔مولانا نوید عالم قاسمی انچارج جمعیۃ علماء کشنگنج نے کہا کہ کئی دنوں سے سیمانچل میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث سردی بڑھ گئی ہے۔جس کے سبب غریبوں اور بیواؤں کو کافی مشقتوں اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں بڑھتی بےروزگار کے سبب پریشان حال غریب، بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کو سردی سے بچانے کے لئے علاقہ کے مالدار لوگوں کو آگے آنا ضروری ہے۔کیونکہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا اور خدمت کرنا انسانی فریضہ ہے۔مولانا ظفر عالم صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد پچھلا نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ثواب کا کام ہے۔آج ہمارے پچھلا پنچایت کے مختلف گاؤں میں جمعیۃ پورنیہ اور کشنگنج کے فعال و سرگرم ذمہ دار مولانا نوید عالم قاسمی اور مولانا صادق قاسمی دونوں نے غریبوں کے درمیان مفت کمبل تقسیم کا کیمپ لگا کر کارِ خیر کو انجام دیا ہے جو لائقِ تحسین عمل ہے۔مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیۃ ضلع پورنیہ نے کہا کہ پچھلا پنچایت اور اس کے قرب و جوار میں ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔کچھ اس میں ایسے ضرورت مند لوگ بھی شامل ہیں جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے،اور نہ ہی کسی سے اپنے درد کو بیان کر سکتے ہیں ایسے لوگوں کی تلاش کرکے ان کی مدد کرنے کی غرض سے ایسے مشکل وقت میں ہمارے رفیق درس مولانا نوید عالم قاسمی نے غریبوں کو سکون پہونچانے کا بیڑا اٹھایا، لاک ڈاؤن اور تمام تر مشکلات کو پس پشت ڈال کر سیکڑوں غریبوں کو کمبل تقسیم کرکے سکون قلب عطا کرنے کا نیک کام انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا نوید عالم قاسمی نے بہت قلیل عرصہ میں علماء،حفاظ اور عوامی مقبولیت حاصل کی ہے،اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ ہر موقع پر مولانا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے آپ کو خدمت خلق کے لئے پیش کیا ہے چاہے وہ 2017کے سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں ریلیف کا کام ہو یا اسکے بعد جمعیۃ کے بینرز تلے مکانات دینے کا کام ہو اور ابھی شروع لاک ڈاؤن سے لیکر آج تک بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹس پہنچانے کا معاملہ ہو،  بلاشبہ اس عظیم انسانی خدمت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر موجود حافظ منہاج عالم صاحب پچھلا،مولانا ظہور عالم صاحب ناظم مدرسہ گنڈال،مولانا منظر مدرس مدرسہ بلیا کشنگنج کمبل تقسیم کرنے میں پیش پیش تھے،یہ سبھی لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے