متفرقات

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم فیصلہ: اہل خیر حضرات مدارس عربیہ کا دل کھول کر تعاون کریں

تصدیق نامہ کی میعاد میں مزید توسیع: مولانا حلیم اللہ قاسمی

ممبئی: 18 مارچ/ ہماری آواز(پریس ریلیز) سال 2019میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر سے جاری کئے گئے تصدیق نامہ کی یک سالہ میعاد میں توسیع کرکے اس کو ماہ شوال المکرم
1442کے آخرتک وسعت دے دی گئی ہے۔اس کے لئے سال 2019کے تصدیق نامہ پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفترسے تائیدوتوثیق حاصل کر نی ضروری ہوگی،بغیر تائید و توثیق کے سال 2019کا تصدیق نامہ ناقابل قبول ہوگا۔اور معمول کے مطابق تعلیمی نظام شروع ہونے کے بعد ہی حسب ضابطہ تجدیدکی جائے گی۔وہ مدارس عربیہ جن کو ابھی تک جمعیۃعلماء مہاراشٹر سے تصدیق نامہ جاری نہیں ہوا ہے،ان کو امسال (رمضان المبارک 1442)
تصدیق نامہ یا تائید و توثیق نہیں ملے گی۔یہ بات مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اخبارات کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی کے بیان میں ہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے تمام شعبہ جات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اور اس کے اثر سے مساجد و مدارس کا مالی نظام بھی بحران کا شکار ہوا۔مساجد کے ائمہ و مؤذنین اور مدارس کے اساتذہ و خدام ماہانہ مشاہرہ سے محروم سخت آزمائش سے دوچارتھے
۔اس مشکل گھڑی میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے اجلاس مجلس عاملہ منعقدہ ۸/ نومبرمیں مساجد و مدارس کی اس صورت حال پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے بطور خاص ایک قرار داد منظور کی تھی۔ منظور شدہ قرار دادکے مطابق حالات قدرے بحال ہونے پر مساجد و مدارس کی مالی اعانت کے لئے قوم کے مخیر حضرات کی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے خصوصی اپیل جاری کی تھی۔
مولانا نے یہ بھی کہا کہ مدارس دینیہ جن کا مکمل انحصار رمضان المبارک کے چندے پر ہوتاہے۔ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے حد درجہ متاثرہ ہوئے ہیں۔اب جب کہ حالات شدہ شدہ معمول پرآرہے ہیں امید ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر حسب سابق مدارس دینیہ کے مالی فراہمی کے لئے نمائندے شہرممبئی ا ور مضافات میں تشریف لائیں گے۔ اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممبئی و اطراف کے اہل خیر حضرات جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تصدیق کو قدر کی نظر سے دیکھتے اور اعتماد کرتے ہوئے مدارس کے تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔جس کی بناء پر سفراء اور ذمہ داران مدارس جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تصدیق کے حصول کے لئے ریاستی دفتر واقع اما م باڑہ کمپاؤنڈ،ممبئی تشریف لاتے ہیں۔
چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بشمول مدارس دینیہ مکمل طور پر بند رہنے کی وجہ سے سال رواں میں زیر تعلیم دار الاقامہ کے طلبہ کی تعداد اور مدارس کے مطبخ وغیرہ کے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنا مشکل ہے۔ اس لئے ذمہ داران جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے سال گزشتہ 2019میں جاری کئے گئے تصدیق نامہ کی یک سالہ میعاد میں توسیع کرکے اس کو ماہ شوال المکرم1442کے آخرتک وسعت دیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے سال 2019کے تصدیق نامہ پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفترسے تائیدوتوثیق حاصل کر نی ضروری ہوگی،بغیر تائید و توثیق کے سال 2019کا تصدیق نامہ ناقابل قبول ہوگا۔اور معمول کے مطابق تعلیمی نظام شروع ہونے کے بعد ہی حسب ضابطہ جدید تصدیق نامہ جاری کئے جانے کا اعلان کیا گیاہے۔وہ مدارس عربیہ جن کو ابھی تک جمعیۃعلماء مہاراشٹر سے تصدیق نامہ جاری نہیں ہوا ہے،ان کو امسال (رمضان المبارک 1442)تصدیق نامہ یا تائید و توثیق نہیں ملے گی۔
آخر میں مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اہل خیر،صاحب ثروت اورائمہ مساجدسے اپیل ہے کہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،ممبئی سے جاری سال گزشتہ2019کے تصدیق نامہ کی اصل کاپی پر اعتماد کرتے ہوئے مدارس دینیہ کے نمائندوں کی بھر پور مدد کریں۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے