زبان و ادب

ارریہ: گنگا،جمنی تہذیب کی پاسبان و ترجمان ہے اردو: ڈی۔ایم۔

شیوہر/ارریہ: 21 مارچ، ہماری آواز(عاقب چشتی)

ضلع اردو سیل شیوہر کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی نگر بھون میں منعقد ہوا فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ,ہزاروں محبان اردو نے کی شرکت

اردو بھارت کی نہایت شیریں و میٹھی زبان ہے اور گنگا جمنی تہذیب کا نمائندہ و ترجمان ہے
اردو یہاں کی نہایت قدیم زبان ہے اور یہ زبان ہمارے ملک کی تہذیب و تمدن کو اپنے آغوش میں لیے ہوئے ہے مذکورہ باتیں ضلع اردو سیل شیوہر کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی نگر بھون شیوہر میں منعقدہ فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے شیوہر ڈی ایم جناب سجن آر نے کہی اور مزید بتایا کہ اردو ہمارے یہاں کی دفتری زبان ہے اس کی ترویج و ترقی کے لیے ہماری حکومتیں بھی کوشاں رہتی ہیں اور اردو اساتذہ و اردو طبقہ بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کی تعلیم و تعلم پر توجہ دیں اور جہاں اس کی پڑھائی ہوتی ہے ان سبھی تعلیمی مراکز کی ترویج و ترقی ہو اس زبان کی ترویج و ترقی کے لیے جو کچھ ممکن ہوگا کیا جائے گا اردو اپنے ملک کی نہایت شیریں و خوبصورت زبان ہے اور گنگا جمنی تہذیب کا نمائندہ ہے
جبکہ شیوہر ایس پی سنجے بھارتی آئی پی ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو بھاشا بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے اس زبان کی اپنی الگ پہچان ہے بولنے سننے میں یہ زبان نہایت بھلی لگتی ہے اور یہ ہمارے کلچر کی ترجمان ہے اور اس ملک کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں ان زبانوں میں اردو زبان سب سے زیادہ شستہ و شائستہ زبان ہے
جبکہ اشتیاق احمد انصاری ایس ڈی ایم شیوہر نے کہا کہ اردو ڈائریکٹویٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے زیر اہتمام فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ کے انعقاد سے اردو زبان کی ترقی ہوئی ہے اور لوگوں کے درمیان اردو زبان کی تعلیم و تعلم کا ذوق و شوق پیدا ہوا ہے اس کے میں محکمہ کے ڈائریکٹر کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اردو کے جو بھی مسائل ہونگے ان کو حل کیا جائے گا
سیمینار کا افتتاح ڈی ایم,ایس پی,ایس ڈی ایم نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا اور ضلع کے اردو معلمین و معلمات کو اردو ادب کی ترویج و ترقی میں گرانقدر خدمات کے لیے مڈل سے نوازا گیا جن میں عبدالملک,شکیل احمد انصاری,محمد کلیم اللہ,محمد خالد تنویر,محمد ضیاء الدین,عشرت جہاں,زینت خاتون,راقعہ خاتون,ساجدہ خاتون,واجدہ تبسم کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں
مشاعرہ کی صدارت عارف انصاری سیتامڑھی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر صبا اختر شوخ نے انجام دی ڈاکٹر حاتم جاوید,ظفر حبیبی,گلریز شہزاد,محترمہ نیر آرا,ہیما کماری,ڈاکٹر طاہر الدین طاہر,ابرار احمد نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ اس موقع سے شیوہر ایم ایل اے چیتن آنند,اردو زبان سیل شیوہر کے ملازم خادم اردو حسیب الانصاری,سید ماجد حسین,شکیل شاغل, نثار احمد,شرف الدین انصاری,قاضی فخرالدین احمد,مولانا ساجد اقبال قاسمی,سابعہ آفرین ریسرچ اسکالر پٹنہ یونیورسٹی,مناظر ارشد ,ریحان فضل,فخرالحسن بی آرپی شیوہر,محمد عرفان اللہ,محمد زاہد پرویز سمیت ہزاروں افراد موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے