بدلباغ/مہراج گنج: 21 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل شام بعد نماز مغرب تحریک پیغام انسانیت کے صدر دفتر مقام بدلباغ پوسٹ لہرا بازار(برجمن گنج) مہراج گنج میں تحریک پیغام انسانیت کی ویب سائٹ اس کی سوسائٹی یعنی مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے علما و دانش وران کی موجودگی میں لانچ ہوئی۔
اس موقع پر تحریک کے متحرک و فعال افراد موجود رہیں ساتھ ہی ساتھ عالمی شہرت یافتہ اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین ہماری آواز کے چیف ایڈیٹر مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے خصوصی شرکت فرمائی اور تحریک و بانی تحریک و ذمہ داران تحریک کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا تحریک کی خدمات قابل دید اور لائق تقلید ہے۔
بانی تحریک علامہ نظام احمد مصباحی نے اس موقع پر تحریک کے اغراض و مقاصد بیان کر ذمہ داران تحریک کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہماری تحریک اسی طرح قوم و ملت کی خدمت کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ تحریک کی ویب سائٹ مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے موسوم ہے۔ جس کی لنک یہ ہے https://meaws.in