از: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی
حق تعالی کی مہربانی ہے
سج گئی بزم نعت خوانی ہے
چار دن کی یہ زندگانی ہے
ایک دن موت سب کو آنی ہے
سب کا رازق ہے یا خدا تو ہی
تیرے قبضے میں دانہ پانی ہے
تو ہی حاکم ہے یا خدا تیری
ذرے ذرے پہ حکمرانی ہے
تو ہی باقی ہے اے مرے مولیٰ
ساری دنیا یہ دار فانی ہے
ہر گھڑی حمد تیری کرنا ہے
بات دل میں یہ میں نے ٹھانی ہے
حمد رب اور نعت سرور سے
سوئ قسمت مجھے جگانی ہے
عسکریؔ! حمد جو نہیں کرتا
اس کی بیکار زندگانی ہے