نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ گوپی گنج,بھدوہی۔یوپی
چند سکّوں میں ہی سودا کرلیا ایمان کا
ہوگیا ہے منحرف ملعون اک قرآن کا
انگلیاں رکھنا ہدایت کی کتاب عظمٰی پر
کام انساں کا نہیں ہے کام ہے شیطان کا
بعد پیغمبر ہیں بوبکر و عمر عثماں علی
بس عقیدہ ہے یہی ہر صاحب ایمان کا
کرکے گستاخی جنا ب عائشہ کی شان میں
کر دیا ظاہر کہ تو شاگرد ہے مروان کا
ایک بدنامِ زمانہ جس کو کہتے ہیں وسیم
یہ گھنونہ چہرہ ہے ابلیس کی سنتان کا
حضرت مولٰی علی کہتے ہیں وہ مرا نہیں
جونہیں صدیق کا فاروق اورعثمان کا
آیت قرآن کو کہہ کے غلط "زاہد رضا”
چن لیا ہے راستہ رضوی نے خود شیطان کا