سیاست و حالات حاضرہ مذہبی مضامین

حکومتِ ہند و باشندگانِ ہند سے اہم گزارش

تحریر: محمد توحید رضا علیمی
امام مسجد رسول اللہ ﷺ مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ
نوری فائونڈیشن ،نگلور۲۹ رابطہ ۔۔9886402786

ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہونے والی ہے ہرمسلمان بے صبری سے ماہِ صیام کے استقبال کی تیاریوں میں لگے ہیں اور خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم رمضان کے مقدس مہینہ میں عبادت وریاضت کریں گے مساجد میں نمازے پنچ گانہ اداکریں گے مساجدمیں افطار کریں گے مکمل روزے رکھیں گے راتوں میں نفلی عبادت کا بھی اہتمام کریں گے صدقہ و خیرات سے غرباء ومساکین کی مدد کریں گے ،مخلوق ِ خداکے قلوب خوفِ خدا سے لرزیں گے عشقِ رسول میں مچلیں گے ہماوقت اللہ اللہ ہی زبان پر ہوگا مساجد میں عبادت و ریاضت سے رونق دوبالا ہوجائے گی اکثروبیشترانسان ماہ صیام میں توبہ واستغفار کریں گے مکمل گناہوں سے پاک و صاف رہنے کا عزمِ مصمم کریںگے ،اور شعبان المعظم کی پندرہویں شب عبادت میں گزاریں گے ۔اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ ر جب اور شعبان اور رمضان کے مہینوں کی ابتدامیں یوں دعا فرماتے ۔اللھم بارک لنا فی رجب و شعبان و بلغنا رمضان ۔اے اللہ ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت دے اور رمضان تک پہنچادے ۔
( مشکوٰۃ ص ۱۲۱ باب الجمعہ ۔شعیب الایمان بیہقی ) سال ِگذشتہ ماہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈائون کے سبب مساجد میںنما زِ پنچگانہ ، تراویح ،تہجد،اور صلوٰۃ التسبیح وطاق راتوں، کا اہتمام نہیں کیا جاسکا تھا اور ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی مساجد میں سوائے پانچ مصلیوں کہ سب پریہ قانون نافظ کیا گیا کہ سب اپنے اپنے گھروں ہی میں عبادت و ریاضت کریں الحمد للہ سب عوام الناس نے مُہلک وبا کے پیشِ نظر اس پر سختی سے عمل پیراہوئے ۔اب کورونا وائرس کی نئی لہر سے دوبارہ پریشانی شروع ہوگئی ہے مہاراشٹرپنجاب سمیت ملک کی 30 ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معالوں میں روزانہ اضافہ ہورہاہے اور 8شہروں میں نائٹ کرفیو کاآغازہوگیا ہے ،اب اگلا نمبر لاک ڈائون کا ہو سکتا ہے ،کئی ریاستیں اس پرغوروفکر میں ہیں کہ لاک ڈائون کریں یا ناکریں ،ان حالات میں مسلمان کشمکش کے شکار ہیں کہ اگردوبارہ لاک ڈائون کیا گیا تو رمضان کیسے گزاریں ،اس لئے ہم کہ حکومتِ ہند وتمام ریاستوں کے وزیراعلیٰ و اعلیٰ حکمرانوں سے ادباََ درخواست کرتے ہیں کہ اگر شروع رمضان یا درمیانی رمضان لاک ڈائون یا نائٹ کرفیوکرنے کی ضرورت پڑ بھی گئی تو اِس رمضام المبارک میں ہمیں مساجد میں حاضرہو کر عبادت وریاضت کا ضرور موقعہ فراہم کریںپچھلا رمضان ہم نے مساجد سے کاروبار سے اجتماعی عبادت وریاضت سے دور گھروں میں مقید ہوکر ہرقسم کی تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے حکومت کا مکمل ساتھ دیا انشاء اللہ آگے بھی ہم ضرور تعاون کریں گے حکومتِ ہند وتمام ریاستوں کے وزیراعلیٰ اور ماہرین امراض سے ادباََ گزارش کرتے ہیں کہ کورونا مہلک وباکو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری گائیدلائن کے ساتھ اجازت نامہ فراہم کریں اور عوام النا س کوکھلے دل سے یہ اطمینان دلائیں کہ مُہلک وباکے درمیان ہم مساجد کو ضروری شرائط کے ساتھ کھلی رکہنے کا وعدہ کرتے ہیں اور یہ بھروسہ دلاتے ہیں کہ آپ مساجد میں حاضر ہو کر نمازِ پنچگانہ اور نمازِ تراویح ادا کریں اور رب ِ کائنات سے اس مہلک وباکے خاتمہ کے لئے دعا کریں یہ حکومتِ ہند و تمام ریاستوں سے کزارش ہے
باشندگانِ ہند سے گزارش ہم سمجھدار ملکی ہیں کوویڈ۱۹کے حالات ہماری نظروں کے آگے ہیں اس مہلک وباسے بچنے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل پیرا ہوںگے ،اپنے منہ پر ماسک لگائیں گے ،اور سختی کے ساتھ جاری کردہ اصولوں پر کاربند رہیں گے اور سماجی دوری اختیار کریں گے ،ماہ صیام کی آمد کے پیشِ نظر مساجد میں خصوصی تیاریاں ،احتیاطی تدابیر اور صفائی پر توجہ ،اور وائرس سے بچائے رکھنے کی منصوبہ بندی کریں گے اور نوجوانون سے گزارش کرتے ہیں کہ لیل ونہار کھیل کود تماشوں میں نا گزاریں یاد رکھیں چند نوجوانوں کی غلط حرکات سے سب مسلمانوں کی عبادت میں خلل پیدا ہوسکتا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے