سعادت گنج/ بارہ بنکی (پریس ریلیز)
گناہوں سے بخشش ومغفرت کی رات شب برات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔مسجدوں اور قبرستانوں کی سجاوٹ کی جارہی ہے۔اس رات کو مسلمان صرف عبادت ہی نہیں کرتے بلکہ قبرستان جاکر اپنے ابإ واجداد کی مغفرت وبخشش کی دعا بھی مانگتے ہیں۔اس مرتبہ شب برإت اور ہولی کا تہوار ایک ساتھ ہے۔اس لۓ علمإ نے نوجوانوں سے غیر شرعی رسمیں اور فضول باتوں سے گریز کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ پولیس انتظامیہ سے بھی مساجد اور دیگر عبادتگاہوں کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔
بزمِ ایوانِ غزل کے ناٸب صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نےکہاکہ شعبان اسلامی سال کا ایک تاریخی مہینہ ہے جس کی پندرہویں شب کو شب برات کے نام سے جانا جاتا ہے۔شب برات کے معنی نجات کی رات ہےمتعدد احادیث سے اس رات کی فضیلت ثابت ہے۔
ذکی طارق نے کہا کہ شعبان کی پندرہویں شب میں مسلمان عبادت وریاضت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سابقہ گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں لیکن افسوس کہ کچھ لوگ اس شب کو لہو لعب اور پٹاخے چھوڑنے میں گزار دیتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ اس سال شب برات اور ہولی کا تہوار ایک ساتھ ہے اس لٸے مساجد و قبرستان اور دیگر عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاۓ ۔