حیدرآباد: 25 مارچ (راست) روئے زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے مقدس وپاکیزہ جگہ مسجدیں ہیں جسے اللہ نے اسلام کا شعار کہا اور اس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسجد ہی سے ہدایت کا نور پھیلا اور دعوت دین کی صبح طلوع ہوئی ہے، یہی وہ مقام ہے جہاں مومن کو سکون حاصل ہوتا ‘ آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوتی اور روح کو تازگی میسر آتی ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مسجدیں تعمیر کرنے ، اسے بلند کرنے اور آباد کرنے کا حکم دیا اور تعمیر کرنے والوں کے لئے ایمان کی گواہی دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے اپنا گھر قرار دیا اور اس میں عبادت اور اللہ کے ذکر سے روکنے والوں پر سخت وعیدیں سنائی ہیں۔آج سے سات سال قبل نیو گرین سٹی کالونی ، وادی جبن کتہ پیٹ ، صلالہ بارکس حیدرآباد میں ایک جامع مسجد کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کا آغاز ٹین شیڈ سے کیا گیاتھا ، اوراس میں دو بار توسیع بھی کی گئی ، پھر شہر کے چند دین درد رکھنے والے عزم وحوصلہ سے سرشار اس جامع مسجد کے اراکین مجلس انتظامی نے اپنے بے لوث رات ودن محنت ولگن ، جدوجہد اور جذبہ ایمانی وحمیت اسلامی کے ساتھ فضل خداوندی سے ایک پائیدار وشاندار مسجد کا سنگ بنیاد تقریبا ایک سال قبل رکھا اور اب اس کے مجوزہ حصہ کی تکمیل پایہ تکمیل کوپہنچی ہے۔آج یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی فرحت وشادمانی محسوس ہورہی ہے کہ بروز ہفتہ 14 شعبان المعظم 1442ھ مطابق 27 مارچ 2021نماز مغرب سے اس کا افتتاح عمل میں آرہاہے اور عارضی جگہ ٹین پوش سے اب ہم اس مسجد میں منتقل ہورہے ہیں۔ اس افتتاحی تقریب میں شہر کے مقتدر علماءومعزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ کلیدی خطاب اس جامع مسجد کے خطیب مولانا نثار احمد حصیر القاسمی صاحب کا ہوگا۔ ہم تمام اراکین وذمہ دران انتظامی کمیٹی تہہ دل سے اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس کے فضل، اراکین کی کاوشوں اور اہل خیر کے تعاون سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ، اللہ انہیں بھی جزائے خیر عطافرمائے اور ان تمام محسنین کو بھی جنہوں نے اس کی تعمیر میں جان مال وقت اور کسی بھی طور پر حصہ لیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں ان کے لئے محل تعمیر فرمائے اور آگے کے کام کی جلد ہی تکمیل کے اسباب مہیا فرما دے۔ عامة المسلمین بالخصوص قرب وجوار کے لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں شریک ہو کر ثواب دارین حاصل کریں اور اس کی تعمیر پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں ، بے شک اسی کے فضل سے ہر کام پایہ تکمیل کو پہنچتاہے، والحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات ۔منجانب :اراکین وذمہ داران مجلس انتظامی جامع مسجد نیو گرین سٹی کالونی وادی جبن ، کتہ پیٹ حیدرآباد۔
متعلقہ مضامین
رسول اکرم و حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت
ضلع سدھارتھ نگر کے بڑھنی بازار چافہ میں ملعون بلجیت آزاد کے ذریعہ رسول کریمﷺ و امہات المؤمنین کی شان میں گستاخی، مسلمانان ممبئی میں غم وغصہ کی لہر، رضا اکیڈمی نے درج کرائی ایف۔آئی۔آر۔ ممبئی: ہماری آواز/ پریس ریلیز(محمدقمرانجم فیضی) 24جنوری محمد عارف رضوی سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ […]
نئی نسلوں کی دینی تربیت کا انتظام کیجئے: احمد حسین قاسمی
بھاگل پور: ہماری آواز(نمائندہ)9جنوری// مفکراسلام حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امیر شریعت بہار , اڈیشہ وجھارکھنڈکی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کاایک وفد دعوتی واصلاحی دورےپر گذشتہ کئ دنوں سے مسلسل مسلم آبادیوں میں مصروف عمل ہے چناں چہ اس مؤقر وفدکےعلماءنے حسب ترتیب آج بادےلوگائیں ,سلیم پور اورسمریامیں پہنچ کر ہزاروں مسلمانوں […]
حکومت کسانوں کا پیسہ سرمایہ داروں میں تقسیم کر رہی ہے: راہل گاندھی
ہماری آواز/نئی دہلی، 18 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ ان کا سرمایہ اپنے صنعت کار دوستوں میں تقسیم کررہی ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "مودی حکومت جس نے اپنے سوٹ بوٹ […]