مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) پیر کی رات ہولی ملنے جارہے نوجوانوں کی موٹر سائیکل سامنے سے ٹکرا گئی۔ جس کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سنگین نوجوانوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی سے پریاگراج لے جایا گیا ہے ، ایک متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے مہیش گنج تھانہ حلقہ کے گوگر گاؤں کے رہنے والے امیت سونکر 26 ولد کیش لال اپنے ساتھی دیارام یادو 30 ولد بھیا رام ساکن نیاکا پوروا کے ساتھ ہیراگنج اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا تھا۔ کنڈہ کوتوالی کے علاقے موئ ریلوے پھاٹک کے قریب موڑ پر پہونچا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دونوں موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد سڑک پر گر پڑے ، یہ سبھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے تک ، دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئےسی ایچ سی بھیج دیا۔ جبکہ دیارام یادو دوسرے موٹر سائیکل پر تھے ، جتیندر یادو ، 35 ولد روشن لال لالہ کا پوروا مہیش گنج کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی ڈاکٹروں نے روپ رانی اسپتال پریاگ راج ریفر کردیاہے جونہی اس نوجوان کی موت کا پتہ چلا ، کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس جائے وقوع سے مرنے والوں اسپتال لے جاکر شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ کنڈا کوتوال کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ، اب ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ، کوشش کی جارہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ مضامین
سنگھو بارڈر پر پرتشدد جھڑپ میں علی پور کے تھانہ انچارج زخمی
ہماری آواز/نئی دہلی 29 جنوری(پریس ریلیز) مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو واپس کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں مظاہرہ کررہے کسانوں اور مقامی ہونے کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگوں کے گروہ کے درمیان جمعہ کو ہوئی پرتشدد جھڑپ میں علی پور تھانہ انچارج(ایس ایچ او) زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دوپہر بعد مظاہرین […]
ممتاز نقاد اور معروف شاعر شمس الرحمٰن فاروقی کا انتقال
پریاگ راج: ہماری آواز(نامہ نگار) 25دسمبر// ممتاز نقاد و شاعر شمس الرحمن فاروقی صاحب جو کئی دنوں سے سخت بیمار تھے آج انہوں نے الہ آباد میں واقع اپنے مکان میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ موصوف نامی گرامی شاعر اور نقد ونظر میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے اردو ادب کا […]
دنیا کا سب سے عجیب ترین معاملہ!! مسجد کا امام اور اس کی بد دعا کا اثر
مسجد کا امام ھونا بھی عجیب منصب ہے۔ کوئی بھی شخص امام پر اعتراض کر سکتا ہے اور کوئی بھی ڈانٹ ڈپٹ کا حق رکھتا ہے۔ امام کیسا بھی عالی مرتبہ اور عظیم کردار کا مالک کیوں نہ ہو، مقتدیوں کی جلی کٹی باتوں سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی […]



