مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) مانکپور وکنڈہ و اطراف میں عقیدت واحترام کے ساتھ کورونا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوکر شب برات منائ گئ، لوگوں نے بزروگوں کے آستانہ پر حاضری دیکر اور پوری رات عبادتوں وریاضت میں گزار دی یے نیز کورونا سے نجات اور ملک میں امن وامان کی دعا مانگی ہے، مساجد ومدارس کے ساتھ دیگر عبادگاہیں بھی سر سبزوشاداب رہا ہے، نعت ومنقبت کے اشعار بھی پیش کئے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر سید حیدر علی علی گڑھ اور منظر الہ آبادی نے بارگاہ رسالت میں خراج وعقیدت پیش کیا ،لوگون نے اپنے اپنے گھروں میں چراغاں کیا اور خصوصی پکوان تیار کئے نیز نفل نماز اور قضائے عمری بھی پڑھی اور لوگوں نے جگہ جگہ مساجد اور مدارس اور مزارات پر کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کیا اور اپنے گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب کی خاص طور پر ملک کے موجودہ صورت حال سے نکلنے اور کورونا وبا سے تحفظ ونجات کے لئے دعا مانگی گئیں، اپنی سابقہ روایات کے مطابق لوگوں نے قبرستان جاکر چراغاں کرنے کے ساتھ اپنے اباواجداد کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی نیز اولیا کاملین کی مزارات پر پہونچ کر ملک وملت کی سالمیت کی دعا کی، اس دوران مساجد ومزارات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کو برقی قمقموں اور شمع روشن کئے، اجتماعی طور پر مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے ملک میں امن وامان اور محبت وبھائی چارگی کی دعا کی۔
متعلقہ مضامین
ٹیگھرا(اتر دیناج پور) میں جلسہ سیرت النبیﷺ سے علما کا خطاب
ٹیگھرا/اتر دیناج پور: ہماری آواز (انصار احمد مصباحی) 29دسمبر// کل ”سیرت النبی ﷺ کانفرنس“ میں ملک کے مشہور و معروف علما نے خطاب کیا۔ حضرت علامہ مفتی غلام سرور خان اشرفی صاحب (لگواں) نے بڑی بے باکی سے، روایت شکن تقریر فرمائی۔ حضرت کے خطاب کے وقت مجمع کھچاکھچ بھرا تھا، سارے حاضرین ہمہ تن […]
ہنگامی دفعات کے مطابق سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لیے پھر ہوئیں بند
ہماری آواز/نئی دہلی، 30جنوری (پریس ریلیز) کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر، غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر دو دن کے لئے […]
بھارت نے رقم کی نئی تاریخ، آسٹریلیا کو 1-2 سے دی شکست، ملک بھر میں جشن کا ماحول
برسبین: ہماری آواز/19جنوری// ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز برسبین کے گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیتنے کے بعد بارڈر گاوسکر ٹرافی جیت لی۔ ہندوستان نے […]



