مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شہر پرتاب گڑھ کے کنڈہ تحصیل کے مانکپور کے جامعہ حنفیہ رضویہ کے معصوم طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھکر ملک میں پھیلے ہوئے کورونا جیسی مہلک وبا اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا مانگی، طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ اسلام میں شب برات کی اہم شب ہے جہاں مسجدیں عبادت گزاروں سے معمور ریتاہے، طلبہ نے کہا کہ شعبان کی پندرہوں رات کو قیام کرنے کے ساتھ جو شخص پندرہ شعبان کو دن میں روزہ رکھتا ہے اللہ رب العزت اسکے اعمال میں نے پناہ نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے، طلبہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن سلامتی ختم ہے ملک میں رہنے والا ہر انسان کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہاہے، اسکے لئے پندرہویں شعبان کی مقدس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہم سب کو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر توبہ استغفار کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ تعالی اس مقدس رات میں اپنے بندوں کی دعا قبول فرمائے گا طلبہ نے آپنے آخری بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے ہم سب کو رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنا ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے وسیلے سے کورونا وبا اور ملک میں امن وامان اور محبت وبھائ چارگی کی دعا کرنی ہے۔
متعلقہ مضامین
نعت : جب مدینے سے عطا خیرات ہو تو نعت ہو
رشحات خامہ : محمد نثار نظامی مہراج گنج۔ سید عرب وعجم کی بات ہو تو نعت ہومرتسم دل میں جو ان کی ذات ہو تو نعت ہو کاسۂ فکروتخیل میں نہیں آب ثناجب مدینے سے عطا خیرات ہوتو نعت ہو عشق سے ان کے معطر ہے مرا پورا وجوددل کے آنگن میں نبی کی ذات […]
ملک کو 2021 میں امن و خوش حالی کی سوچ رکھنے والی حکومت چاہیے: کانگریس
نئی دہلی: ہماری آواز/ یکم جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا کہ عوام کو نئے سال 2021 میں ایسے ہندوستان کی تعمیر کی امید ہے جہاں حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ کرنے کے اہل ہونے کے ساتھ ہی اعلیٰ نمونے امن اور خوشحالی کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے کام کرے پارٹی نے […]
سرکار مدینہ نے بیٹیوں کو حیات جاودانی عطا فرمائی: سعید احمد قادری
مطالبۂ جہیز و مسلم بچیوں کے ارتداد کے سد باب کے لیے آگے آئیں پیران عظام و دانشوران موتی ہاری (عاقب چشتی) حکیم مولانا آفتاب عالم کے صاحبزادہ حافظ محمد صدام حسین و صاحبزادی نغمہ خاتون کی شادی خانہ آبادی کے موقع سے کلیان پور میں محفل جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا […]



