گونڈہ: 31 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
خلیفہ حضور طاہر ملت خطیب اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمداسرار احمد فیضی واحدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار ضلع گونڈہ یوپی کو، رضااکیڈمی ضلع گونڈہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے آپ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، آپ جہاں ایک جہاندیدہ عمدۃ المدرسین ہیں وہیں آپ ایک بہترین خطیب کی حیثیت سے ہندوستان میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے، آپ کی خدمات جلیلہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے، سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ معتمد حضور تاجدار مسند بلگرام، اولاد رسول، حضور سہیل ملت سیدمیرسہیل میاں مدظلہ العالی والنورانی، نائب سجادہ نشین خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف(بانی ماہنامہ جام میر بلگرام شریف) ہیں، اور کئی کتابوں کے مصنف بھی اور آپ کی ہی عنایات وکرم سے سر زمین سادات بلگرام شریف سے ماہنامہ جام میر کا طلوع ہونا حلقہ سنیت و علم وادب میں کہکشاں کے مانند ہے، اور ضلع گونڈہ والوں کی خوشی نصیبی پر قربان جاؤں کہ انہیں رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ کا صدر مل گیا ہے، جس کی معاونت میں بڑے ہی ذوق وشوق و اسلوبی سے مذہب اسلام پر اشعتال انگیزی کرنے والوں اور مذہب اسلام کی بیخ کنی کرنے والوں پر بہترین طریقے سے ان کا منھ توڑ جواب دے سکیں گے،اس موقع پر حضرت قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئی، نے کہا کہ شاندار انتخاب قائد ملت محافظ ناموسِ رسالت حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ بانی رضا اکیڈمی وقومی جنرل سکریٹری تحفظ ناموس رسالت بورڈ نے ضلع گونڈہ میں رضا اکیڈمی کی شاخ قائم فرما کر اس کی باگ ڈور خلیفہ طاہر ملت خطیب اہلسنت حضرت العلام مولانا اسرار احمد فیضی دام ظلہ کے ہاتھوں میں دی ہے جس سے یقینا گونڈہ ضلع میں قومی ملی مذہبی فلاحی کاموں میں تیزی آئے گی میں اس حسن انتخاب پر جہاں قائد ملت حضرت نوری صاحب قبلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہیں حضرت العلام مولانا اسرار احمد فیضی صاحب قبلہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں مزید مبارک بادی دینے والوں میں ہندوستان کے موقر علماء مشائخ، ادباء، نقاد، بالخصوص، پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا سید طاہر میاں، حضور سہیل ملت سید سہیل میاں ،بلگرام شریف، پیر طریقت حضرت سید خواجہ محب الحق سربراہ اعلی دارالعلوم سرکار آسی سعداللہ نگر، رہنمائے شریعت حضرت علامہ سید مظفر حسن مصباحی، دارالعلوم صدرالعلوم بڑگاؤں ضلع گونڈہ، حضرت علامہ کمال احمد علیمی نظامی جمداشاہی بستی، حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم نوری، ڈاکٹرمحمدقائم الاعظمی علیگ برجمن گنج ، حضرت مفتی محمدامیر حسن امجدی، حضرت شکیل نظامی بستوی، حضرت مفتی غلام فریدالدین یارعلوی، مولانا محمدقمرانجم قادری فیضی، چیف ایڈیٹر ماہنامہ جام میر بلگرام شریف وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں، مبارکبادیوں کا سلسلہ تادم تحریر جاری ہے۔