متفرقات

لکھنو: چار باغ درگاہ کھمن پیر کی مسجد میں تحریک فروغ اسلام کی میٹنگ کا انعقاد

لکھنؤ: ہماری آواز(پریس ریلیز) 24 جنوری// جیسا کہ ہم اور آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ان بگڑتے حالات میں ملک کے اندر دینی، ملی ،سماجی اور ثقافتی بیداری پیدا کرنا کتنا دشوار ہوتا جا رہا ہے ایسے میں کسی تنظیم یا تحریک کا اپنے مقاصد کی حصولیابی پر ڈٹے رہنا قابل تعریف ہے۔

بڑی خوشی کی بات ہے 24/ جنوری برووز اتوار درگــاہ محب العارفین ســـرکار قیام الدین علیہ الرحمہ(کھمن پیر) کی مسجد میں تحریک فروغ اسلام کے اراکین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بانئ تحریک فروغ اسلام خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضور قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ ومحترم انجینئر سیف الملک شعبہ رابطہ تحریک فروغ اسلام کے (قومی نائب صدر) اور علماء وائمہ مساجد نے شرکت کی ، آج کی اس میٹنگ میں بانئ تحریک فروغ اسلام نے لوگوں کو بتایا کہ۔۔ "2015 سے لیکر اب تک ہمارے ٹیمپریچر کو ناپا جا رہا ہےاور تحفظ ناموس رسالتﷺ پہ برابر حملے ہو رہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں لھذا اب ہمیں متحد ہو کر میدان عمل میں آ کر تحفظ ناموس رسالت پر ہونے والے حملوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا اور اسی میں ہماری عافیت ہے اس کے بعد انجینئر سیف الملک صاحب نے لوگوں کو تحریک فروغ اسلام کے اغراض ومقاصد بتائے شرکاء نےاپنے حوصلے اور جزبے کا خوب اظہار فرمایا ، میٹنگ میں جن اہم اراکین نے شرکت کیا ان کے اسماء درج ذیل ہیں ⬇️

حضرت علامہ قاضی خطیب عالم مصباحی صاحب استاد دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر ، مولانا نسیم کوثر صاحب وارثیہ تکیہ مسجد گڑھی کنورا محمد مولانا احمد شکیل نورانی صاحب بھیڑی منڈی ناکہ ہنڈولہ ، مولانا انوار احمد صاحب تکروہی ، مولانا شرف الدین قادری رضوی برکاتی صاحب ، مولانا قمر الدین رضوی صاحب ، مولانا محمد اسلام قادری درگاہ شاہ مینا ، مولانا ارشد صاحب امام کھمن پیر والی مسجد چار باغ مولانا آفتاب احمد برکاتی صاحب راجہ جی پورم ، مولانامحمد عظیم خاں گوئن ٹولہ لکھنؤ ، مولانا محمد ذاکر رضا مینائی صاحب ، مولانا کمال احمد صاحب قادریہ بڑی مسجد آزاد نگر ، مولانا محمد صابر حسین صاحب گلزار نگر عیش باغ ، مولانا غلام صابر صاحب رضا نگر پارہ ، قاری شاکر رضوی صاحب مدرسہ غوثیہ راجہ جی پورم ، قاری اسلم جامعی صاحب مدرسہ اہلسنت تعلیم الاسلام مویہ ، جناب معصوم بیگ صاحب ، جناب قمر عالم صاحب ، جناب انور علی صاحب آزاد نگر ، جناب محمد واصف اخلاق صاحب پی جی آئی ، جناب نعمان فہیمی صاحب ، جناب محمد صبراتی صاحب ، جناب محمد سمیر صاحب ، موجود رہے میٹنگ کا اختتام بانئ تحریک فروغ اسلام صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ کی دعاؤں پہ ہوا

خصوصی رپورٹ: (مولانا) سخــاوت عـلی قـادری منظـری رکن تحریک فروغ اسلام، لکھنؤ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے