کلکتہ: 2اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مؤرخہ ٤ اپریل ٢٠٢١ء بروز اتوار بعد نماز عشا بمقام رضا نگر(رام نگر لین) جامعہ غوثیہ رضویہ کے زیر اہتمام پندرہواں سالانہ یک روزہ عظیم الشان غوث ورضا کانفرنس وجشن دستار بندی پوری شان وشوکت کے ساتھ ہونے جارہی ہے۔ جس کی سرپرستی پیرطریقت حضرت علامہ مولانا سید احسن المظفر صاحب قبلہ (چاپدانی) ،صدارت حضرت علامہ مولانا نعمان اختر فائق الجمالی صاحب قبلہ (نوادہ،بہار) ،قیادت حضرت علامہ مولانا الحاج محمد اشرف رضوی مصباحی صاحب قبلہ (بانی ومہتمم جامعہ ہٰذا) اور نقابت کے فرائض حضرت مولانا ضمیرالدین زمزم صاحب قبلہ (ہوڑہ) فرمائیں گے اور اس میں شاعر اسلام نسیم سحر گیاوی صاحب قبلہ (گیا،بہار)، شاہکار ترنم وقار تابش صاحب قبلہ (نوادہ، بہار) اور ان کے علاوہ دیگر مقامی و بیرونی علمائے کرام وشعرائے عظام شرکت فرمارہے ہیں۔
لہٰذا آپ تمامی حضرات سے گزارش ہے کہ اس نورانی وعرفانی اجلاس میں تشریف لاکر ثواب دارین حاصل کریں اور ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں۔
منجانب:جامعہ غوثیہ رضویہ
جے ١١٦/اے /١ رضا نگر (رام نگر لین) گارڈن ریچ روڈ،کولکاتا ٧٠٠٠٢٤
المعلن:محمد یونس رضوی مصباحی