نئی دہلی: 2اپریل، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
مدرسہ رضویہ نو ریہ بر کا ت العلوم متصل مسجد محبو ب الہی مو نگا نگر گلی نمبر ۲ و ۳ کرا ول نگر میں جلسہ دستا ر بندی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ۷ بچوں کو دستار حفظ و قرات و تقسیم اسناد سے نوا زا گیا۔ پرو گرام کا آغاز قاری ضمیر الدین کی تلا وت و قاری عشرت حسین بدا یو نی کی نعت پا ک سے ہوا ۔اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے مسجد محبوب الہی کے امام و خطیب مو لا نا محمد اسلم قادری نے کہا کہ علم ایک ایسی روشنی ہے جو جتنی بڑھائی جائے اتنی بڑھتی ہے ۔اس کی گہرائی سمندر سے بھی زیادہ ہے کیوں کہ علم کی کوئی بھی پیمائش نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو اب ہر ایک شخص کو یاد کرنے کی اور سمجھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ معاندین قرآن اب آئے دن انگشت نمائی کررہے ہیں مگر لاکھ کوشش کے باوجود قرآن کے ایک حرف کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔قاری محمد فیضان نے کہا کہ جو قرآن ہمیں دعوت دے رہا ہے ہم اس کے مطابق زندگی گزاریں کیوں کہ قرآن ہی دنیا کی واحدایسی کتاب ہے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے اور یہی کتاب ہمیں جنت میں لے جانے کی ضامن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی قوم اس وقت تک اپنی تشخص کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتی جب تک کہ وہ اپنے بزرگوں اور اسلاف کے دفاع اور ان کی خدمات کو زندہ کرنے کے قابل نہ ہوجائے ۔اپنی تاریخ کو چھوڑ کر آپ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے ۔آخر میں صلاۃو سلام و دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔پروگرام کو کامیاب بنا نے میں عا رف نو ری ، انعام علی،حا جی اقبال ،سلیم بھا ئی ،فیضان بھا ئی،سید جہا نگیر عالم،حا جی شمشاد ،شان بھا ئی،پرو فیسرمحمداسلام،حاجی معصوم علی،محمد محسن اور حا جی جان محمد نے اہم کردار ادا کیا۔