سدھارتھ نگر: 2اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) آل انڈیا علماء بورڈ کے سرکدہ ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ آج شام جامعہ اشرفیہ ضیاءالاسلام، بلسڑ سروجنی نگر، سدھارتھ نگر کے صحن میں منعقد ہوئی، جس کی سرپرستی پیر طریقت علامہ محمد شمیم اشرف الجیلانی نے فرمائی جب کہ صدارت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب نوری نے فرمائی۔ جس میں ملک و ملت کے ناگفتہ بہ حالات پر علماے کرام کافی دیر تک تبادلۂ خیال فرماتے رہیں۔
میٹنگ میں علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب نوری نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر علماے کرام و ائمہ مساجد وموذنین کی ایک میٹنگ جلد ہی منعقد کرنی ہوگی تاکہ ان کے پیچیدہ مسائل کا تصفیہ کیا جاسکے، نیز مذہب اسلام و مسلمین پر انگشت نمائی کرنے والوں کے خلاف ایک مظبوط لائحۂ عمل تیار کیا جاسکے۔ علامہ شمیم اشرف صاحب نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو علما و ائمہ کی پریشانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے مگر ایسی حالات آج بن آئی ہے تو اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
ایسے موقع پر علامہ صاحب علی چترویدی، علامہ عبداللہ عارف صدیقی، علامہ الحاج برکت علی اشرفی، علامہ ذاکر چودھری، حافظ و قاری اسلام الدین فیضی، حافظ و قاری خان محمد قادری(استاذ: دالعلوم امام احمد رضا، بندیشرپور) مولانا خورشید مہراج گنجوی وغیرہ میٹنگ میں موجود رہ کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔