متفرقات

جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی میں تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا جشن عید میلادالنبیﷺ

جلوس کے پرمیشن کے لیے قائد ین کا سامنے نہ آنا افسوس ناک: مولانا مقبول احمد سالک مصباحی


پریس ریلیز (اوکھلا نئی دہلی)
دہلی کے سر کردہ عالم دین حضرت مولانا مقبول احمد سالک مصباحی نے جشن عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضرین اور جامع خواجہ کے طلبہ وطالبات سے خطاب کر تے ہوئے اپنے درد وغم کا اظہار کیااور کہا جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے لیے قائدین ملت اور قوم کے ٹھیکیداروں کا سامنے نہ آنا افسوس ناک ہے،صرف مسجدوں کے امام اور بانگی ہر طرف فون دوڑاتے رہے۔انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سوتی رہی،پولسی چوکی میں جانے ایس ایچ او نے جواب دیا کہ آپکمشنر آفس جائیں،اور ڈی سی پی سے لکھوائیں وغیرہ وغیرہ مولانا نے کہا کہ آج جس پیغمبر کا جشن ولادت منا یا جا رہاہے۔وہ اتنے عظیم ہیں کہ اگر ساری کائنا ت ان کا جشن ولادت منائے تو بھی ان کا حق ادا نہ ہو۔مگر آج ان کا کلمہ پڑھنے والے ہی خاموش ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے تھا کہ کم از کم پرمیشن کے لیے حکومت وقت کے کانوں تک اپنی آواز پہنچاتے مگر ایسانہیں ہوسکا،لوگ خالی خولی فون پر کال کرتے رہے اور یہ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انھوں نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورت حال اگلے سال بھی رہی تو میں ہائی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک کیس لڑوں گا،اور پرمیشن دلا کر رہوں گا۔
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی میں ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم منعقد کیا گیا،جامعہ کے مقیم طلبہ کے علاوہ درجات پرائمری کی بچیاں اور بچے بڑے ہی ذوق وشق کے ساتھ شریک ہوئے۔کھاد رکے کچھ زندہ دل سنی افراد بھی فاتحہ میں شریک ہوئے۔پرمیشن نہ ملنے کی وجہ سے جلوس موقوف کردیا گیا جو دہلی میں اپنی مثال آپ ہو اکرتا ہے،جو صبح نوبجے سے شروع ہو کر تین بجے دوپہر تک چلتا ہے مگر پچھلے دوسالوں سے معاملہ بالکل سونا ہو رہاہے،نوجوان بچے مچل مچل کر رہ جاتے ہیں،نعرے لگانے کے ان کے ارمان دل میں دب کر رہ جا رہے ہیں۔
اعلان کے مطابق جامعہ ہذا کے بچے اور بچیاں نو بجے صبح تک جامعہ کی وسیع وعریض چھت پر جمع ہو گئے،جامعہ کے تما م طلبہ اور اساتذہ بھی
غسل ووضو سے فارغ فارغ ہو کر نٗے جوڑے زیب تن کیے،عطر وخوشبو میں اپنے آپ کو بسا کر بچوؓ کی حوصؒہ افزائی کے لیے شریک جشن ہو گئے۔متعدد بچوؓ اور بچیوں نے نعت پاک گلدستہ پیش کیا،اور خوب جم کر کے جشن عید میلا دالنبی زندہ آباد،خواجہ کاہندوستان زندہ آباد،سرکار کی آ،مد مرحباکے نعرے لگائے،آج ننھے ننھے بچے اپنی معصومیت میں بالکل فرشتوں کی طرح لگ رہے تھے،ان کیے چہروں کی نورانیت میں خوب اضافہ ہوگیا تھا۔
جامعہ ہذا کے عزیز القدر طلبہ عبد الودود قطبی،محمد زاہد قطبی،محمد فضیل قطبی،محدم اسلم قطبی،بلال احمد قطبی،ریحان احمد قطبی،محمد شمیم قطبی،نے جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں میں جان توڑ کوششیں کی۔دیگر مہمونوں میں ڈاکٹر صدام حسین،محمد دانش انصاری،محمدعسقلانی انصاری،محمد معراج انصاری،محمد علقمہ یاسر انصاری،محمد مسلمہ یا سر انصاری،حافظ کفایت اللہ انصاری قادری،محمد نعمان خان،محمد فیضان،محمد فرحان،دلشاد احمد،صابر علی،محمد ارمان،محمد کیف،محمد مظہر،محمد اظہر،محمد ارشد،نے بھی بچوں کا خوب حوصلہ بڑھایا۔
مولانا سالک مصباحی کے انقلابی خطاب کے بعد صلوۃ وسلام پڑھا گیا ور سالک مصباحی کی د عا کے بعد مجلس کا اختتام ہوا۔آخر میں بچوں اور شرکائے جشن کے درمیان تبرکات تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے