مالیگاؤں: رسول کریم ﷺ سے منسوب تاریخی دن میلادالنبی ﷺ کے توسط سے نوری مشن نے انسانی اقدار و اسلامی افکار کے فروغ کے تئیں جو پیغام عمل دیا اس کے اہم نکات اِس طرح ہیں:
[۱] ایسے وقت میں جب کہ شانِ رسالت مآب ﷺ میں صہیونی سازشوں/مشرکوں نے گستاخیوں کا سلسلہ دراز کر رکھا ہے؛ رسول کریم ﷺ سے محبت کے جذبات کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے۔
[۲]باوقار زندگی گزارنا چاہتے ہو تو علم حاصل کرو ؛ ترقی چاہتے ہو تو وقت کا صحیح استعمال کرو۔
[۳] سنتوں سے وابستگی کا اظہار عملی زندگی سے کریں۔ درود شریف کی کثرت کریں۔
[۴] یتیموں، ضعیفوں، بیواؤں سے حسنِ سلوک کریں، ان کی کفالت و مدد کریں۔
[۵] معاشرے کو نشہ، شراب ، برائیوں اوربے حیائیوں سے پاک کریں۔
[۶] حقِ وراثت میں کوتاہی سے بچیں، خوفِ خدا کے جذبات تازہ کریں تا کہ دنیا داری مغلوب ہو۔
[۷] اسلامی امن و اخلاق کا مظاہرہ کر کے مغربی پروپیگنڈے کے پردے چاک کریں۔
[۸] تعلیمی میدان میں نئی نسل کو آگے بڑھانے کا حوصلہ دیں۔
[۹] شریعت اسلامی کے وقار کے لیے مستعد ہوں، غیر شرعی کاموں اور خرافاتی معاملات سے مکمل اجتناب کریں۔ بچیوں کی تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کریں تا کہ مشرکین سے انھیں نفرت پیدا ہو- اپنے دین و مذہب سے محبت کے جذبات بیدار کریں-
[۱۰] خادم بن کر دین کا کام کریں، شائستگی اور اخلاقی خوبیوں کو وطیرہ بنائیں۔
[۱۱] صالح لٹریچر کے مطالعہ کی عادت ڈالیں۔ تا کہ جہل دور ہو اور علم و یقین کی روشنی ملے۔اس سلسلے میں نوری مشن ہمہ وقت معاون ہو گی۔
[۱۲] گانے باجے کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے نعتوں کی سوغات بانٹیں۔ حضرت حسانؔ و بوصیریؔ و سعدیؔ و جامیؔ و رضاؔ و اخترؔ کے کلام عام کریں، پڑھیں پڑھائیں۔
ان پیغامات کی تشہیر میلادِ مصطفی ﷺ پر کی گئی، نوری مشن کے ارکان نے ان پیغامات کے ساتھ ہی عملی طور پر انسانی خدمت اور غریب پروری کا مظاہرہ کیا۔ ان پیغامات کی ترسیل میں غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، معین پٹھان رضوی، شہزاد برکاتی، یاسین رضا، آصف رضوی، شاداب رضوی، محسن رضوی، سعد رضوی اور مشن کے اراکین نے جدوجہد کی۔
ترسیل:اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں