ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبری کی شان میں "یوم مادر” کے موقع پر چند اشعار بطور خراج
نتیجۂ فکر: غلام غوث ساقی تنویری
گورا چوکی گونڈہ یو۔پی۔
9565308097
تمہارا در ہے نرالا خدیجۃ الکبری
ہمیں بھی در پہ بلانا خدیجۃ الکبری
وجودِ خلقتِ کونین کے وہ باعث ہیں
عظیم جن کی ہیں زوجہ خدیجۃ الکبری
مثال جس کی نہ مل پائےگی قیامت تک
‘ہیں معرفت کا وہ دریا خدیجۃ الکبری’
تمام ماؤں کی سردار آپ ہی تو ہیں
ہے رتبہ آپ کا اعلی خدیجۃ الکبری
ملے حضور کےہاتھوں سےحشر میں کوثر
یہی ہے میری تمنا خدیجۃ الکبری
جواہرات سے بڑھ کر ہے اہمیت اس کی
ہے تیرے در پہ جو تنکا خدیجۃ الکبری
ملے حضور کے صدقے مری بھی بیوی کو
حیا کا آپ کی صدقہ خدیجۃ الکبری
نبی کے چاہنے والے ہمیشہ کرتے ہیں
تمہارے نام کا چرچہ خدیجۃ الکبری
شمار کرلیں گداؤں میں اپنےاس کو بھی
ہے ‘ساقی’ آپ کا شیدا خدیجۃ الکبری